بین الاقوامی خبریں

امریکہ کی کئی ریاستوں میں طوفانی بگولوں سے تباہی، اموات 26 ہوگئیں

امریکہ کی جنوبی اور وسط مغربی ریاستوں میں ہفتے کو طوفانی بگولوں کے سبب کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے

نیویارک،2اپریل:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) امریکہ کی جنوبی اور وسط مغربی ریاستوں میں ہفتے کو طوفانی بگولوں کے سبب کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔طوفانی بگولوں کی وجہ سے ریاست آرکنساس میں کم از کم نو ہلاکتیں ٹنیسی کاؤنٹی میں جب کہ چار اموات ٹاؤن وائنی سے رپورٹ کی گئیں۔ ریاست انڈیانا کے علاقے سلیون میں تین افراد اور ریاست الینوائے میں چار افراد ہلاک ہوئے۔خبر رساں کے مطابق جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب طوفانی بگولے کے سبب مزید ہلاکتیں دیگر علاقوں سے رپورٹ کی گئیں جن میں الاباما اور میسی سپی شامل ہیں جب کہ آرکنسا کے حکام کے مطابق 2600 سے زائد عمارتیں طوفانی بگولوں کی زد میں آئی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی بگولوں کی رفتار 165 میل فی گھنٹہ تھی۔پورٹس کے مطابق امریکہ کی کم از کم آٹھ ریاستوں میں طوفانی بگولوں کی وجہ سے گھر اور کاروبار تباہ ہوئے ہیں جب کہ تیز ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے ہیں۔

ریاست ٹنیسی کے علاقے میمفس کے مغرب میں 80 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع وائنی کے شہریوں کے لیے ہفتے کی صبح انتہائی سخت تھی کیوں کہ ان کے سامنے وہ اسکول تھا جس کی کی چھت اڑی ہوئی تھی جب کہ اسکول کی کھڑکیاں غائب تھیں۔بڑے بڑے درخت زمین پر پڑے تھے اور اکثر و بیشتر درخت جڑوں سے اکھڑے ہوئے تھے۔ بیشتر گھروں کی دیواریں منہدم ہو چکی تھیں اور کھڑکیاں ٹوٹ چکی تھیں۔میمفس کی پولیس کے ترجمان کرسٹوفر ولیمس کا کہنا تھا کہ علاقے میں ہونے والی تین اموات موسمی وجوہات کے سبب ہوئیں جن میں دو بچے اور ایک اور شخص شامل ہیں۔

ان افراد کی موت ان کے گھر پر گرنے والے درخت کی وجہ سے ہوئی۔دوسری طرف ٹنیسی ریاست کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ جمعے کی رات جیسے موسمی حالات منگل کو بھی متوقع ہیں۔الینوائے کے علاقے بیلویڈیر میں واقع اپولو تھیٹر کی چھت کا ایک حصہ اس وقت گرا جب لوگ کنسرٹ میں شرکت کر رہے تھے۔ریاست الینوائے کی کاؤنٹی کرافورڈ کے بورڈ کے سربراہ بل برک کا کہنا تھا کہ تین افراد ہلاک اور آٹھ افراد اس وقت زخمی ہوئے جب طوفانی بگولہ نیو ہیبرون میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button