بین ریاستی خبریں

  دھن آباد جج قتل کیس: سپریم کورٹ کی سی بی آئی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں تحقیقات کی اسٹیٹس رپورٹ درج کرنے کی ہدایت

نئی دہلی ،09؍اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جھارکھنڈ کے #دھن آباد میں ایک جج کے #قتل کے معاملے میں سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو حکم دیا ہے کہ وہ جھارکھنڈ ہائی #کورٹ میں بند لفافے میں تحقیقاتی رپورٹ درج کرے۔ #جھارکھنڈ ہائی کورٹ اس معاملے کی نگرانی کرے گی۔سی جے آئی این وی #رمنا نے کہا کہ وہ اس معاملے کو فی الحال زیر التوا رکھیں گے، جب ضرورت پڑے گی معاملے کو سماعت کریں گے۔

دھن آباد میں جج کی موت کے معاملے میں سپریم کورٹ میں ازخود کارروائی میں سماعت ہوئی۔گزشتہ سماعت میں #سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا تھا۔اس نے ناراضگی کا اظہار بھی کیا تھا۔سپریم کورٹ نے جمعہ کو دھن آباد کے جج اتم آنند کی موت کے ازخود نوٹس کیس میں سی بی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی ایجنسی عدلیہ کی بالکل مدد نہیں کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ 28 جولائی کی صبح جج اتم آنند اپنی صبح کی سیر کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے تھے، لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد اسے سازش کا #شبہ ہواتھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button