
دھنباد،3؍ جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) جھارکھنڈ میں کرونا کی بڑھتی رفتار کے باوجود لوگ حکومت کی طرف سے جاری رہنما خطوط کی خلاف ورزیاں سامنے آرہی ہیں ۔ ایسا ہی ایک معاملہ کوئلے کے شہر دھنباد میں سامنے آیا ہے جہاں سال نو کے جشن کے دوران دھنبا دکے ایک معروف ہوٹل نے کھلے عام کورونا گائیڈ لائنز کی دھجیاں اڑائی گئیں۔
دھنبا د شہر سے کچھ فاصلے پر واقع ویڈنگ بیلز نامی ہوٹل میں سال نو کے جشن کے نام پر ایک طرف فحش رقص پیش کیا گیا تو دوسری طرف ضلع انتظامیہ کی طرف سے نافذ دفعہ 144 کی کھلے عام دھجیاں اڑائی گئیں۔جھارکھنڈ میں کرونا کی تیسری لہر نے دستک دی ڈالی ہے۔
اس سب کے باوجود ضلع میں کرونا سے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد سامنے آ رہی ہے، جہاں ایک طرف ضلعی انتظامیہ سوئی ہوئی ہے، تو دوسری طرف فحاشی اور رقص کے ذریعہ پیسے کمانے کی دوڑ میں جان کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ دھنباد کے ویڈنگ بیلز ہوٹل میں نئے سال کی پارٹیاں کے لیے روسی رقاصوں کو بلایا گیا تھا۔ اس ڈانس کو دیکھنے آنے والے لوگوں نے شراب کے ساتھ فحش ڈانس کا بھر پور لطف لیا۔
نئے سال کی خوشی میں کئی لیڈران نے بھی شرکت کی لیکن ضلعی انتظامیہ اس سے بالکل بے خبر تھی، دھنباد ہوٹل میں اس پروگرام کا ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔



