اسپورٹسسرورق

دھرو جوریل: جس کی ماں نے گلے کا ہار بیچ کر بیٹے کیلئے کرکٹ کٹ خریدا

میری والدہ نے سونے کی چین بیچ کر مجھے ایک کرکٹ کٹ خریدی

ممبئی ، 13جنوری :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) دھرو جوریل Dhruv Jurel   کو پہلی بار ہندوستانی ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے گزشتہ جمعہ (12 جنوری) کو انگلینڈ کیخلاف 25 جنوری سے کھیلی جانے والی پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچوں کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کیا تھا، جس میں دھرو جوریل کو بھی موقع ملا تھا۔ ہندوستانی ٹیم کا حصہ بننے کے بعد دھرو نے بتایا کہ کس طرح ان کی ماں نے انہیں سونے کی چین بیچ کر کرکٹ کٹ خریدی تھی۔دھرو نے کہا کہ ان کے والد نے کرکٹ سے اتفاق نہیں کیا تھا۔ انہوں نے دھرو کو کرکٹ چھوڑنے کو کہا تھا۔ وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ جب میں نے اپنے والد سے کہا کہ مجھے کرکٹ کٹ چاہیے، تو انہوں نے پوچھا کہ کتنے پیسہ ہونگے؟

میں نے انہیں 6-7 ہزار روپے کے بارے میں بتایا اور انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلنا بند کرو، پھر میری والدہ نے سونے کی چین بیچ کر مجھے ایک کرکٹ کٹ خریدی۔خیال رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے انڈیا کا دورہ کرے گی، جس کا آغاز 25 جنوری سے ہوگا۔ بی سی سی آئی نے ابھی سیریز کے پہلے دو میچوں کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، جس میں جریل سمیت کئی نوجوانوں کو موقع ملا ہے۔ سیریز کا پہلا میچ حیدرآباد اور دوسرا وشاکھاپٹنم میں 02 فروری سے کھیلا جائے گا۔دھرو نے گزشتہ سال کھیلے گئے آئی پی ایل 2023 کے ذریعے ٹورنامنٹ میں ڈیبیو کیا تھا اور پہلے ہی سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا نام روشن کیا تھا۔ 2023 کے آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کے لیے کھیلنے والے دھرو جورل نے 13 میچ کھیلے، 11 اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے 27.71 کی اوسط اور 172.73 کی اوسط سے 152 رنز بنائے، جس میں ان کا ہائی اسکور 34 رنز تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button