اسپورٹسسرورق

ڈائمنڈ لیگ2023: نیرج چوپڑا نے 87.66 میٹر دور جولین پھینک کر گولڈ میڈل جیت لیا

نیرج چوپڑا Olympian Neeraj Chopra  نے ایک بار پھر پٹھوں کے تناؤ سے صحت یاب ہونے کے بعد ہاتھ میں برچھی اٹھا کر ریکارڈ بنایا

نئی دہلی ،یکم جولائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) نیرج چوپڑا Olympian Neeraj Chopra  نے ایک بار پھر پٹھوں کے تناؤ سے صحت یاب ہونے کے بعد ہاتھ میں برچھی اٹھا کر ریکارڈ بنایا ہے۔ انہوں نے نے باوقار ڈائمنڈ لیگ سیریز کے لوزان مرحلے میں مردوں کا جیولن تھرو ایونٹ جیتا ہے۔ نیرج 87.66 میٹر کی تھرو کے ساتھ ایونٹ میں سرفہرست رہے۔ وہیں، جرمنی کے جولین ویبر 87.03 میٹر کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔ تیسرے مقام پر 86.13 میٹر تھرو کے ساتھ چیک جمہوریہ کے یعقوب وادلیجچے رہے۔ بتادیں کہ ہندوستانی جیولین اسٹار نیرج چوپڑا کا اس سال میں یہ دوسرا گولڈ ہے۔ وہ دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں بھی گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔نیرج چوپڑا نے پہلے راؤنڈ میں فاؤل سے شروعات کی۔ اس کے ساتھ ہی جرمنی کے جولین ویبر نے 86.20 میٹر کی تھرو کے ساتھ برتری حاصل کی۔ پہلے راؤنڈ کے اختتام پر نیرج ٹاپ تھری ایتھلیٹس میں بھی نہیں تھے۔

اس کے بعد دوسری کوشش میں نیرج نے 83.52 میٹر کا تھرو لگایا۔ تاہم، دوسرے راؤنڈ کے اختتام پر جولین اب بھی برتری پر تھے۔ اس کے باوجود نیرج کی رینکنگ میں بہتری آئی اور وہ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔تیسری کوشش میں نیرج نے 85.02 میٹر کا اسکور کیا۔ اس تھرو کے ساتھ وہ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ حالانکہ جولین نے تب بھی 86.20 میٹر تھرو کے ساتھ سبقت بنائے رکھی تھی۔ ایسے میں چوتھی کوشش میں نیرج فاول کربیٹھے۔ پانچویں کوشش میںنیرج نے اپنا جادو چلایا اور 87.66 میٹر کا تھرو حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ پہلے مقام پر پہنچ گئے۔ چھٹے اور آخری کوشش میں نیرج نے 84.15 میٹر کا تھرو حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button