’خون سے کھیتی‘ والے بیان پردگ وجے سنگھ کاپلٹ وار

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)کسانوں کے معاملے پرجمعہ کوراجیہ سبھامیں کانگریس پارٹی کو مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومرنے شدید نشانہ بنایا۔وزیرزراعت نے کہاہے کہ کانگریس خون سے کھیتی باڑی کر سکتی ہے ، جس پر راجیہ سبھا کے رکن اسمبلی دگ وجے سنگھ نے اب جوابی حملہ کیا ہے۔
گودھرامیں جوہوا،وہ خون کی کھیتی تھی یاپانی کی؟
کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ بی جے پی ہمیشہ ہنگامہ آرائی کرنا چاہتی ہے۔خون سے کھیتی باڑی کے بیان پر ، دگ وجے سنگھ نے کہا ہے کہ گودھرا میں جو ہوا وہ پانی کی کھیتی تھی یا خون کی کھیتی تھی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ہمیشہ نفرت اور تشدد کی سیاست کرتی رہی ہے ، کانگریس پارٹی حق اور عدم تشدد کی راہ پر گامزن ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے رہنما دگ وجے سنگھ نے کہاہے کہ اگر یہ فرقہ وارانہ فسادات ہوتے ہیں تو صرف انہیں فائدہ ہوگا۔
یہی وجہ ہے کہ اسدالدین اویسی اور نریندر مودی کے مابین اچھی دوستی ہے۔جمعہ کے دن وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے راجیہ سبھا میں ایک بیان دیا۔ اس دوران انہوں نے زرعی قوانین کے فوائد کی نشاندہی کی ، اور ساتھ ہی حزب اختلاف پر بھی ضرب لگائی۔ کانگریس کو کھینچتے ہوئے نریندر سنگھ تومر نے کہاہے کہ زراعت پانی سے ہوتی ہے لیکن صرف کانگریس ہی خون سے زراعت کرسکتی ہے۔بی جے پی ایسانہیں کرتی ہے۔



