بین الاقوامی خبریںسرورق

دوریاستی حل امن کا واحد پائیدار راستہ ہے،اسرائیلی قرارداد سے مایوسی : اقوام متحدہ

گوتریس نے کہا ہے کہ انہیں اسرائیلی پارلیمنٹ کی منظور کردہ اس قرار داد سے مایوسی ہوئی ہے

جینوا ، 19جولائی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ انہیں اسرائیلی پارلیمنٹ کی منظور کردہ اس قرار داد سے مایوسی ہوئی ہے جو فلسطینی ریاست کے قائم کرنے کے خلاف جمعرات کے روز منظور کی گئی ہے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دجارک نے ان کے جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ آپ اس طرح ووٹ کے ذریعے دوریاستی حل کو رد نہیں کر سکتے۔اس لیے سیکرٹری جنرل کینیسٹ کے اس فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے۔انہوں نے دو ریاستی حل کو ہی ایسا ایک پائیدار راستہ قرار دیا جو اسرائیل اور فلسطینیوں کو امن اور استحکام کی طرف لے جا سکتا ہے۔

اسرائیلی کینیسٹ نے جمعرات کے روز فلسطینی ریاست کے قیام کے تصور کو باضابطہ رد کرنے کے لیے منظور کردہ اپنی قرار داد میں کہا ہے یہ ممکنہ طور پر دہشت گرد گروپوں کا گڑھ بنے گی۔اس لیے قرار داد میں کہا گیا ہے کہ کنیسٹ دریائے اردن کے مغرب میں فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف ہے۔ قرارداد کے حق میں 120 ووٹوں میں سے 68 ووٹ آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button