بین الاقوامی خبریں

ٹوئٹر اور فیس بک سے ’مایوس‘ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی سوشل ایپ TRUTH Social بنائیں گے

نیویارک، 21اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر اور فیس بک پر پابندی کے بعد اپنا سوشل میڈیا نیٹ ورک TRUTH Social‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ’ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ‘ نامی کمپنی اس سوشل نیٹ ورک کی مالک ہوگی اور امید کی جا رہی ہے کہ اس کا بِیٹا(Beta version) لانچ اگلے ماہ شروع ہو جائے گا۔

گروپ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پری آرڈر کے لیے یہ ایپ ایپل کے ایپ سٹور پر موجود ہے۔سابق صدر نے کہا ہے کہ ’میں نے ٹرتھ سوشل ٹیکنالوجی میں بڑے کھلاڑیوں کے ظلم کے خلاف بنائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں طالبان ٹوئٹر پر بڑی تعداد میں موجود ہیں، لیکن آ پ کے پسندیدہ صدر نہیں ہیں، یہ ناقابل قبول ہے۔پبلک لسٹڈ کمپنی بنانے کے لیے ٹی ایم ٹی جی کو ’ڈیجیٹل ورلڈ ایکوزیشن کارپوریشن‘ (ڈی ڈبلیو اے سی)کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

ڈی ڈبلیو اے سی کے چیف پیٹرک آرلینڈو کا کہنا تھا کہ ’مارکیٹ اور ٹرمپ کے مداحوں کو دیکھتے ہوئے ہمیں یقین ہے کہ ٹی ایم ٹی جی کے پاس ایم شیئر ہولڈر ویلیو حاصل کرنے کا موقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button