بعض آدمیوں کے دانت پیلے بدنما ہوجاتے ہیں۔ اس کا سبب گاہے ہضم کی خرابی ہوتی ہے اور گاہے دانت قدرتاً کمزور ہوجانے کی وجہ سے دوسری رنگت اختیار کرلیتے ہیں۔ گاہے دانتوں کو صاف نہ رکھنے کی وجہ سے ان کی رنگت بدل جاتی ہے۔
علاج: اگر ہضم کی خرابی اور قبض سے دانتوں کا رنگ بدل جائے تو کھانا کھانے کے بعد دونوں وقت جوارش جالینوس چھ چھ گرام کھلائیں۔ روزانہ مسواک کریں یا کوئی مجلیٰ سنون استعمال کریں۔ اگر دانتوں کا جرم قدرتاً کمزور ہو اور ان کی وجہ سے ان کی رنگت تبدیل ہوگئی ہو تو اس صورت میں بھی روزانہ دانتوں پر منجن یا مسواک کریں تو کچھ صاف رہ سکتے ہیں۔
منجن خاص
پوست بادام سوختہ ۵۰ گرام، مازو ۱۰ گرام، مرچ سیاہ ۲۰ گرام، عقرقرحا ۶گرام، نمک لاہوری ۱۰؍ گرام، پھٹکری ۱۰؍ گرام، شورا قلمی ۱۰؍ گرام، سہاگہ ۱۰؍ گرام، نوشادر ۱۰؍گرام،ست اجوائن ایک گرام، ست پودینہ ایک گرام، کار بالک ایسڈ ۶گرام، خشک دواؤں کو علیحدہ کوٹ کر کاربالک ایسڈملائیں، شیشی میں محفوظ رکھیں۔ وقت ضرورت پر ملیں۔ درد دانت کو اور میل کو صاف کرتا ہے، مضبوط اور سفید کرتا ہے۔رحیمی شفا خانہ بنگلور میں ’’منجن خاص رحیمی‘‘ کے نام سے تیار دستیاب ہے۔
اپنا اشتہار دینے کے لیے رابطہ کریں urduduniyanews@gmail.com رحیمی شفاخانہ,248چھٹا کراس گنگونڈنا ہلی مین روڈ نیئر چندرا لے آؤٹ میسورروڈ بنگلور39 |



