تلنگانہ کی خبریںسرورق

صحافیوں کی فلاح و بہبودحکومت کی ذمہ داری:سرینواس گوڑ میڈیا اکیڈیمی کی متوفی صحافی خاندانوں میں امداد تقسیم ۔صدرنشین الم نارائنا و دیگر کا خطاب

وزیر سیاحت و اسپورٹس ڈاکٹر سرینواس گوڑ نے کہا کہ ایک ایسے شخص کو کھونا بہت تکلیف دہ ہے

حیدرآباد: وزیر سیاحت و اسپورٹس ڈاکٹر سرینواس گوڑ نے کہا کہ ایک ایسے شخص کو کھونا بہت تکلیف دہ ہے جو ہر وقت خاندان کے ساتھ رہتا ہے اور کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو ایک ہی جگہ مرتے دیکھنا بھی افسوسناک ہے۔ انہوں نے میڈیا اکیڈمی کی جانب سے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے دی جانے والی مالی امداد کے لئے منعقدہ چیکس تقسیم تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلئے ایسا پروگرام کررہی ہے جو ملک کی کسی دوسری ریاست میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت الم نارائنا کی قیادت میں میڈیا اکیڈےمی کے ذریعہ جاں بحق صحافیوں کے اہل خانہ کی مدد کرے گی اور مشکل وقت میں خاندان کو یقین دہانی کی ضرورت ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارہ سے منسلک صحافی کے علاج کےلئے حکومت نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے تحت 40 لاکھ کی مالی امداد دیتی ہے۔

اگر صحافیوں کے اہل خانہ بیمار ہوتے ہیں اور ہسپتالوں میں علاج کرواتے ہیں اور اگر انہوں چیف منسٹر ریلیف فنڈکی مدد درکار ہوتی ہے تو فارم کے ساتھ ضروری دستاویزات منسلک کرکے اکیڈمی میں جمع کروانے پر چیف منسٹر سے اس کی سفارش کریں گے۔وزیرسیاحت نے اکیڈیمی کی جانب سے صحافیوں کے اہل خانہ کے لئے بنائے گئے شناختی کارڈ کی اجرائی بھی انجام دی۔صدرنشین میڈیا اکیڈیمی الم نارائنا نے صدارت کی اور کہا کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے۔ اسی کے تحت ہم متوفی صحافیوں کے اہل خانہ کو تین ہزار ماہانہ پنشن دےرہے ہیں اور ایل کے جی سے دسویں تک پڑھنے والے بچوں کی ٹیوشن فیس کے لئے ہر ماہ ایک ہزار روپئے کی مالی امداد دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بے سہارا صحافیوں کو 50 ہزار کی مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے جو بیماری یا حادثہ کی وجہ سے کام کرنے سے قاصر ہیں اور کہا کہ اکیڈیمی نے 70 صحافیوں کے خاندانوں کو فی کس 2 لاکھ کی امداد دی جو کورونا جو کورونا وائرس میں صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئے ۔

اسپیشل کمشنر اطلاعات و تعلقات عامہ اشوک ریڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور کہا کہ حکومت نے آروگیہ شری اسکیم کے تحت 3.5 کروڑ اور صحافیوں کےلئے چیف منسٹر ریلیف فنڈکے ذریعہ 2.5 کروڑ کی امداد فراہم کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلئے حکومت سے مزید 10تا 15 کروڑ مختص کروانے کی پوری کوشش کریں گے ۔پروگرام میں ٹی یو ڈبلیو جے 143 جنرل سکریٹری ماروتی ساگر،نائب صدر رام گوپال، نے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈائرکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ کشور بابو، میڈیا اکیڈمی سکریٹری وینکٹیشور راو ، منیجر پی سی وینکٹیشم اور صحافی  قائدین لائق پاشاہ،شکاری راما کرشنا ٹی یو ڈبلیو جے صدر ضلع جگتیال،ڈی انجو گوڑ، کورٹلہ پریس کلب صدر ایم شیکھر ،کورٹلہ مینارئٹی رپورٹرس ویلفیر اسوسی ایشن صدر محمد انور و نائب صدر محمد چاند،اردودنیا نیوز سیدعمران نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button