نیویارک ، 21اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکی ریاست #کیلیفورنیا کی شمالی علاقے ڈیکسی کے جنگلات میں وسیع تر ین #آتشزدگی ریاست کی #تاریخ میں دوسری بڑی آگ ہے۔جنگلات کی آگ پھیل کر 7لاکھ رقبے کو لپیٹ میں لے کر #راکھ کر دیا ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ آگ جو گذشتہ ماہ 14 جولائی کوشمال مشرقی علاقے میں شروع ہوئی تھی۔کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات اور آگ کے تحفظ فائر کال کے مطابق اب یہ پانچ کاونٹیوں میں 7لاکھ 630 ایکڑ (تقریبا 2ہزار835 مربع کلومیٹر) پر محیط ہے۔ حکام نے کہا کہ گذشتہ 37 دنوں سے جاری آتشزدگی نے 650 سے زیادہ گھروں کو جلاکر تباہ کر دیا ہے اور ہزاروں افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کا رخ کررہے ہیں۔
حکام نے کہا کہ یہ آتشزدگی ریاست کی تاریخ میں دوسری بڑی #جنگلاتی #آگ ہے جو تیز #آندھی کے باعث بہت تیز ی سے پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکام کو اس آگ کو کنٹرول کر نے کے لئے بہت سے وسائل درکار ہیں کیونکہ گرم موسم اور تیز آندھی کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آگ سے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین کی ٹیم جائے وقوع پر موجود ہیں۔



