صحت اور سائنس کی دنیا

ہفتے میں ایک گھنٹہ یہ کام کریں

یہ فوائد ایسے حیران کن ہیں کہ جان کر آپ یقین ہی نہیں کر پائیں گے۔

ورزش تو بہت سے لوگ کرتے ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وزن اٹھانے کی ورزش سے جو فوائد حاصل ہوتے ہیں وہ کسی اور طرح حاصل نہیں ہوسکتے۔ اور یہ فوائد ایسے حیران کن ہیں کہ جان کر آپ یقین ہی نہیں کر پائیں گے۔حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہفتے میں اگر آپ مجموعی طور پر ایک گھنٹہ وزن اٹھانے کی ورزش کرلیں، یعنی روزانہ 10 منٹ بھی کافی ہیں، تو ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ 70 فیصد کم ہوجاتا ہے۔

اگر آپ کوئی ایسا کام کرتے ہیں جس میں وزن اٹھانا پڑتا ہے تو اس کے بھی یہی فوائد حاصل ہوں گے۔یہ حیران کن نتائج آئیووا سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 13 ہزار سے زائد افراد میں دل کی بیماری، فالج کی بیماری، اور ورزش کے ان بیماریوں پر اثرات کا مطالعہ کرنے کے بعد اخذ کئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن اٹھانے کی ورزش کرنا یا ایسا کام کرنا جس میں وزن اٹھانا پڑے، میٹابولک سنڈروم کا خطرہ کم کر دیتا ہے ، جس کے نتیجے میں بلڈ پریشر متوازن ہوجاتا ہے ، بلڈ شوگر میں توازن آجاتا ہے ، جسم سے فالتو چربی کا خاتمہ ہوتا ہے ، دل کی صحت اچھی ہوجاتی ہے ، فالج سے تحفظ ملتا ہے اور ذیابیطس کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button