تلنگانہ کی خبریںجرائم و حادثات

نائٹ شفٹ میں رنگ ریلیاں،ڈاکٹر کا نرس کو شادی کے نام پر دھوکہ

 متاثرہ کی شکایت پر مقدمہ درج

حیدرآباد۔:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نائٹ شفٹ میں رنگ ریلیاں منانے کے بعد شادی سے انکار کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف نرس کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ نارائن گوڑہ پولیس نے اس سلسلہ میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ مشرقی گوداوری ضلع سے تعلق رکھنے والی لڑکی (نرس) نے ڈاکٹر سندیپ بھردواج کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔ نرس سے جسمانی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے ڈاکٹر نے نرس کو جال میں پھنسا کر اس کا استعمال کیا۔

رنگ روپ، خوبصورتی، تنخواہ، ذات، جائیداد ان کی ضرورت نہیں مجھے صرف تمہاری محبت اور تمہارا ساتھ چاہئے۔ ان الفاظ کے جال میں پھانس کر ڈاکٹر نے نرس کا جنسی استحصال کیا اور جب شادی کے لئے نرس نے زور دیا تو اپنے الفاظ اور وعدے سے مکر گیا اور زیادتی کرنے لگا۔ ڈاکٹر پر الزام ہے کہ اس نے نرس کو اپنے فلیٹ میں رکھتے ہوئے اس کا استعمال کیا۔

نرس حمایت نگر، اسٹریٹ نمبر ایک میں واقع ایک ہاسپٹل میں نرس کی خدمات انجام دے رہی تھی۔ اس دوران سندیپ بھردواج بھی اس ہاسپٹل میں خدمات انجام دینے کے لئے شامل ہوا۔ ڈاکٹر نے جس وقت ڈیوٹی میں شمولیت اختیار کی اس دن سے اس نرس پر اس کی نظر تھی۔ اس نرس کو نائٹ ڈیوٹی کے لئے مجبور کرتا اور ایک دن اس نرس کو اپنے کیابن میں طلب کرتے ہوئے اس کے ساتھ زبردستی کی۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group

https://chat.whatsapp.com/KYVv7IXqzIgASe8WCiBxwM

لڑکی کی جب صحت بگڑ گئی تو اس کو اپنے فلیٹ میں لے گیا اور دوسرے خانگی ہاسپٹل میں اس کا علاج کروایا۔ ناسازی صحت میں بھی لڑکی سے جبراً جسمانی وابستگی جاری رکھا۔ چند روز بعد نرس نے ہاسپٹل میں ملازمت چھوڑ دی اور اپنے آبائی مقام چلی گئی۔ اس دوران بذریعہ فون نرس سے بات کرتے ہوئے شادی کے لے زور دیتا رہا ہے اور نرس کو اپنی جعلسازی کا شکار بناکر دوبارہ طلب کیا، اپنے فلیٹ میں رکھ لیا۔

جب نرس نے شادی کا مطالبہ کیا تو اس پر زیادتی کرنے لگا اور جب لڑکی نے زور دیا تو ذات، رنگ، جائیداد کے متعلق سوالات کرنے لگا۔ نرس کی مالی حیثیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ تم میرے لائق جہیز ادا کرنے کے قابل نہیں جس کے بعد نرس نے نارائن گوڑہ پولیس میں شکایت کردی، پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button