قومی خبریں

ڈاکٹرکا انتباہ: ٹک ٹاک سے نوعمر صارفین میں TICS کی شکایت

نئی دہلی؍نیویارک ، 19اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دنیا کے کئی ممالک میں سوشل میڈیا سائٹس کی وجہ سے لڑکیوں میں ایک خاص قسم کی بیماری پائی جا رہی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ بہت سی نوعمر لڑکیوں میںTICS کی شکایات ڈاکٹروں نے پائی ہے ۔ TICS کا مطلب ہے کہ اس میں مبتلا لوگ اچانک حرکت کرنے لگ جائیں ، یا کوئی آواز نکالنے لگیں ۔

جو لوگ TICS میں مبتلا ہیں وہ اپنے جسم کو اس عمل سے روک نہیں سکتے۔ اس کی وجوہات میں تناؤ ، ڈپریشن کے ساتھ ٹک ٹاک بھی ایک اہم وجہ ہوسکتی ہے۔ کورونا وبا کے دوران ایسے معاملات میں تیزی سے اضافہ شروع ہوا ہے۔

کئی طبی جریدوں نے ٹِک ٹاک پر ایسی ویڈیوز دیکھنے والی نوعمر لڑکیوں کے ضمن میں مضامین لکھے ہیں ۔وائس آف امریکہ نیوز کے مطابق ٹوریٹ سنڈروم اعصابی نظام کی ایک قسم کی خرابی ہے جو پٹھوں میں مروڑ ، بار بار پٹھوں کی چبھن ، اچانک اینٹھن اور بازو اور ٹانگوں میں لرزش کا سبب بنتی ہے۔

یہ خرابی خاص طور پر بالغ شخص میں ہوتی ہے اور پھر آہستہ آہستہ اس میں اضافہ ہوتا ہے۔جرمنی میں مقیم ڈاکٹر کرسٹن مولر وال نے یروشلم پوسٹ کو بتایا کہ وہ نوعمر اور نوجوان بالغ لڑکے اور لڑکیوں میں TICS کی شکایات پا رہے ہیں، 25 سالوں سے ٹوریٹس کا علاج کر رہے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر ایک میں ایک جیسی علامات ہوں۔

ہر ایک میں مختلف علامات ہو سکتی ہیں۔خیال رہے کہ اس موضوع پر کوئی قومی یا بین الاقوامی ڈیٹا موجود نہیں ہے ، حالانکہ دی جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہیکہ کچھ ہیلتھ سینٹر میں TICS میں متأثر نو عمر لڑکے اور لڑکیاں معمول سے 10 گنا زیادہ آ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ہندوستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کی وجہ سے یوٹیوب ، انسٹا گرام اور ان جیسی دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے شارٹ ویڈیو کے فیچر کا آغاز کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button