قومی خبریں

کیا مودی میں پوتن کو پیچھے ہٹنے کیلئے کہنے کی ہمت ہے؟بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کاوزیراعظم سے سوال

نئی دہلی، یکم مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) یوکرین پر روسی حملے کے درمیان بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اب جبکہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ روس نے یوکرین میں جو کچھ کیا ہے وہ گزشتہ سال کے دہلی اعلامیہ میں برکس کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے۔

کیا مودی میں پیوتن کو پیچھے ہٹنے کیلئے کہنے کی ہمت ہوگی؟۔

دوسری جانب ہندوستانی حکومت نے یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کو نکالنے کی مہم تیز کردی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے فضائیہ کو ہندوستانیوں کو واپس لانے کی ہدایات دی ہیں۔ اب تک 2016 ہندوستانی یوکرین سے واپس آئے ہیں۔ آج بھی کئی ہندوستانی طلبہ وطن واپس آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button