
نئی دہلی12اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظرشہری ہوابازی کی وزارت نے 18 اکتوبر سے شیڈول ڈومیسٹک ایئر آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔ تاہم کوویڈ پروٹوکول پر عمل کیا جائے گا۔گھریلو پروازیں پیر سے پوری صلاحیت کے ساتھ پروازیں چلانے کے قابل ہو جائیں گی۔ 18 اکتوبر سے مسافروں کی گنجائش کے حوالے سے پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ اطلاع حکومت نے منگل کودی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے یہ پابندی مسافروں کی گنجائش کے حوالے سے گزشتہ سال مئی میں عائد کی گئی تھی۔حکومت کے اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسافروں کی گنجائش کو ختم کر دیا گیا ہے لیکن ایئر لائنز اور ہوائی اڈے کے آپریٹرز کو کوویڈ 19 کے پھیلاؤکو روکنے کے لیے ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا اور انہیں سفر کے دوران کوویڈ کے مطابق عملدرآمدکرناہے۔ستمبر میں حکومت نے کہا تھا کہ گھریلو پروازوں میں گنجائش 72.5 فیصد سے بڑھا کر 85 فیصد کر دی گئی ہے۔



