بین الاقوامی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اکاؤنٹ دو برس کے لیے معطل رہے گا

 نیویارک:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)فیس بک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو دو برس کے لیے معطل رکھنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ یوں ستمبر سن دو ہزار تئیس تک ٹرمپ اپنا فیس بک اکاؤنٹ استعمال نہیں کر سکیں گے۔ چھ جنوری کو کیپیٹل ہل پر حملے کے ایک دن بعد سماجی رابطوں کی اس مقبول ویب سائٹ نے ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کر دیا تھا۔

ٹرمپ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اس تشدد کو ہوا دی تھی۔ ساتھ ہی فیس بک نے کہا ہے کہ قوانین میں تبدیلیاں کر لی گئی ہیں، تاکہ اس کمپنی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے عالمی رہنماؤں کے خلاف کارروائی مؤثر انداز میں کی جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button