
نئی دہلی، 27 جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)#اداکارہ #ریچا چڈھا (#Richa-chadha) کا کہنا ہے کہ ایک اچھاانسان بننے کی ان کی خواہش سماجی و سیاسی امور پر بات کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔’اوئے لکی! اوئے! ‘لکی اوئے‘، ’گینگس آف واسع پور‘، ’مسان‘ اور ’فوکرے‘ جیسی #فلموں میں اپنی اداکاری کے ذریعہ شائقین کی داد حاصل کرنے والی #اداکارہ اہم امور پر کھل کر بات کرتی ہیں، جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر ٹرولر کانشانہ بن جاتی ہیں۔
اداکارہ اس بارے میں کہتی ہیں کہ وہ اس سے خوفزدہ نہیں ہیں اور وہ اپنی بات جاتی رہیں گی۔چڈھا نے ایک انٹرویو میں کہاکہ مجھے یقین ہے کہ ہر کوئی اپنی بات رکھنا چاہتا ہے اور اپنا دماغ بولتا ہے اور ایماندار بننا چاہتا ہے، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں یا کسی مسئلے یا کسی دوسرے موضوع پر تبصرہ کرنا چاہتا ہے۔
مجھے یقین ہے کہ اچھا انسان بننے کی تاکید سے یہ بات سامنے آئی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ جب کوئی غلط کام ہو رہا ہے تو خاموش رہنا کوئی اچھا خیال نہیں ہے۔اس کیلئے آپ کو کارکن یا بہت ہی متحرک بننے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اگر کسی کے ساتھ کچھ خراب ہو رہا ہے اور آپ خاموش ہیں کیونکہ آپ کو کسی چیز سے خوف آتا ہے تو یہ اچھی بات نہیں ہے۔



