نیتن یاہو کو جرمنی کے دورہ کی دعوت،بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کی پرواہ نہ کریں،فریڈرک مرز
نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کی مذمت و مخالفت
برلن :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)جرمنی میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے فاتح فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جرمنی کا دورہ کر سکیں۔ اس امر کو اس کے باوجود یقینی بنایا جائے گا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔
یاد رہے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری غزہ میں اسرائیلی جنگ اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے الزام کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ‘نیتن یاہو کے ساتھ بات کی ہے۔ میں نے ان سے کہا ہے کہ حکومت بننے کے فوری بعد ہمیں ایک دوسرے سے ملنا چاہیے۔’فریڈرک نے مزید کہا ‘نیتن یاہو کے دورہ جرمنی کے لیے میں نے ایسا راستہ نکالنے کا وعدہ کیا ہے کہ جس سے انہیں گرفتاری کا سامنا نہ ہو۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ مزر کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ ان کی طرف سے نیتن یاہو کو جرمنی آنے کی دعوت دی گئی ہے۔جرمن چانسلر مرز نے جنگی جرائم کے تحت بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کی مذمت و مخالفت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کی ٹیلیفون کال پر شکریہ ادا کیا اور نیتن یاہو کو جرمنی کے دورہ کی دعوت دی۔



