نظام آباد، 29 اپریل :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں جہیز کے لالچ میں حاملہ خاتون کو اس کے شوہر نے زبردستی تیزاب پلا دیا۔ بیوی مر گئی تو شوہر گھر سے بھاگ گیا۔پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بدھ کو ورنی منڈل کے راج پیٹ تانڈا Rajpet Thanda میں پیش آیا۔ ملزم ترون کی شادی چار سال قبل متوفی کلیانی سے ہوئی تھی۔
جب کلیانی تین ماہ قبل حاملہ ہوئی تو ترون نے اسے ہراساں کرنا شروع کردیا۔ وہ اپنے والدین سے مزید رقم اور جہیز کا مطالبہ کرنے لگا۔منگل کو بھی اسی بات کو لے کر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اسی دوران ترون نے کلیانی کو تیزاب پینے پر مجبور کیا۔
کلیانی کی حالت بگڑنے لگی تو اہل خانہ اسے علاج کیلئے نظام آباد کے سرکاری اسپتال لے گئے، وہاں اس کا انتقال ہوگیا۔ اس کے بعد کلیانی کے رشتہ داروں نے ملزم ترون پر جہیز کے لیے اسے تشدد کا نشانہ بنانے اور تیزاب پینے پر مجبور کرنے کا الزام لگایا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302، 304 بی اور 498 اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔