سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے والے 5 بہترین مشروبات ۔ ڈاکٹر محمد فاروق اعظم حبان قاسمی

یہ 5 مشروبات بلڈ پریشر کو بالکل نارمل کر دیں گے

ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے والے مشروبات

آج کل لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر کا بہت زیادہ مسئلہ درپیش ہے اور اس کی بنیادی وجہ خراب طرزِ زندگی اور غیر صحت مند خوراک ہے۔ ماہرین کے مطابق بڑھتی عمر اور غیر متوازن غذا کی وجہ سے یہ مرض عام ہو چکا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ بلڈ پریشر کو نارمل کیسے رکھا جائے؟ آئیے جانتے ہیں وہ مشروبات جو بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مددگار ہیں۔

1- ناریل کا پانی

ناریل کا پانی جسم کو ٹھنڈک فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے، جو بلڈ پریشر کو نارمل کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

2- ٹماٹر کا رس

ٹماٹر کا رس LDL یعنی خراب کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے مفید ہے۔

3- چقندر کا جوس

چقندر میں موجود ارجنائن جسم میں نائٹریٹ میں تبدیل ہو کر رگوں کو کھول دیتا ہے، جس سے بلڈ پریشر کنٹرول ہوتا ہے۔

4- انار کا رس

انار کا رس سسٹولک اور ڈائیسٹولک بلڈ پریشر دونوں کو کنٹرول کرتا ہے۔ تاہم جن افراد کو معدے کے مسائل ہیں وہ اس کا استعمال نہ کریں۔

5- چھاچھ

چھاچھ نہ صرف ہاضمہ بہتر کرتی ہے بلکہ بلڈ پریشر کو بھی نارمل رکھتی ہے۔ البتہ اس میں نمک یا مصالحہ شامل نہ کریں ورنہ سوڈیم کی زیادتی بلڈ پریشر بڑھا سکتی ہے۔


ہائی بلڈ پریشر کی علامات

  • سر درد

  • سینے میں درد

  • سانس لینے میں دشواری

  • کانوں کے ارد گرد سنسناہٹ یا چیونٹیوں کا احساس

  • آنکھوں اور چہرے کی سرخی

  • دھندلا پن

 

متعلقہ خبریں

Back to top button