
ریاض،20ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں مملکت کے جنوبی علاقے حائل خواتین کے ڈرائیونگ اسکول کیاندر لڑکیوں کو ڈرائیونگ کی تربیت دیتے دکھایا گیا ہے۔
سعودی ٹریفک نے تصدیق کی ہے کہ مملکت کے تمام علاقوں میں ڈرائیونگ سکولوں کی ترقی کا کام جاری ہے۔خواتین کو ڈرائیونگ کی مہارت اور ٹریفک کے قوانین سکھانے، گاڑیوں کے ڈرائیونگ کے ہنر سیکھنے کے لیے آنے والی خواتین کو تمام سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔
کلپ میں ڈرائیونگ کی مہارت حاصل کرنے کے لیے حایل خطے میں ڈرائیونگ ایجوکیشن سینٹر میں خواتین اور لڑکیوں کی غیرمعمولی تعداد اور ان کی ڈرائیونگ میں دلچسپی کا بھی پتہ چلتا ہے۔



