Drooling treatment عموماً معدے میں خراب رطوبت کے جمع ہونے سے منھ سے رال بہا کرتی ہے اور بچوں کو دانت نکلنے کے زمانہ میں اکثر رال بہتی ہے۔ بعض اوقات پارے کے کھانے سے یا اس سے بنی دوا کھانے سے بھی یہ شکایت پیدا ہوجاتی ہے۔ منھ آنے کی وجہ سے بھی رال بہا کرتی ہے۔
علاج: صبح وشام قرص خبث الحدید ایک عدد۔ جوارش مصطگی چھ گرام میں رکھ کر کھلائیں۔ رات کو معجون ہلیلہ جات ۱۰؍گرام کھلائیں یا صرف جوارش کمونی کبیر نو نو گرام غذا کے بعد دونوں وقت دیں۔ اگر منھ آنے کی وجہ سے ہو تو اس کا علاج کریں۔ اگر پارہ کے مرکبات کھانے سے یہ شکایت ہو تو منھ آنے کا علاج کریں۔ شیر خوار بچوں کو دانت نکلنے کے زمانہ میں یہ شکایت ہو تو دانت نکالنے کی تدبیر کریں اور ان کے ہضم کی اصلاح کریں۔
غذا: کھچڑی، مونگ کی خشک دال، کباب اور میتھی جیسی چیزیں دیں۔
پرہیز: دودھ، دہی، چھاچھ اور ترش چیزوں سے پرہیز کرائیں۔



