سرورقفلمی دنیاقومی خبریں

ڈرگس کیس : دوبارہ جیل جائیں گی ریا چکرورتی

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کو  1 سال ہونے جارہا ہے ۔ لیکن پھر بھی اس معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ سشانت کیس میں ڈرگس کا پہلو سامنے آنے کے بعد سے ہی اس میں آئے دن نئے خلاصے ہوتے رہتے ہیں ۔ پچھلے دنوں ، این سی بی نے مرحوم اداکار کے فلیٹ میٹ  سدھارتھ پٹھانی کو گرفتار کیا تھا ۔ اس کے بعد ، پیر 31 مئی کو ایک بار پھر سشانت کے گھر پر  کام کرنے والے باورچی اور ہاؤس ہیلپر (گھریلو مددگار )کو سمن بھیج کر پوچھ گچھ کی گئی۔
اب خبریں  آرہی ہیں کہ ڈرگس سے متعلق کیس میں نیرج اور کیشو گواہ بن گئے ہیں۔ نیرج اور کیشو کے  ڈرگس  سے متعلق کیس میں گواہ بنتے ہی اداکارہ ریا چکرورتی کی مشکلات بڑھ گئیں۔ دراصل ، این سی بی نے کیشو اور نیرج سنگھ کو سشانت سنگھ  راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی اور اس کے بھائی شووک سمیت 35 لوگوں کے خلاف جانچ میں شامل ہونے کے لئے طلب کیا تھا ۔ اب این سی بی کے عہدیداروں نے کیشیو اور نیرج سنگھ دونوں کے بیانات قلمبند کردیئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button