بین ریاستی خبریںسرورق

ڈرگس معاملہ: فرضی دستاویز معاملے میں سمیر وانکھیڑے کے خلاف ہوسکتی ہے کاروائی ، محکمہ داخلہ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

ممبئی ، 25 اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آریان خان منشیات کیس کے حوالے سے بحث میں آئے ممبئی این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں ۔ سمیر وانکھیڑے کو مبینہ فرضی پیدائش سرٹیفکیٹ کیس میں الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ داخلہ کے افسران کے درمیان ممبئی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی جارہی ہے تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

مہاراشٹرا   کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے خود اس میٹنگ کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں۔مہاراشٹرا حکومت کے وزیر نواب ملک نے پیر کو ٹوئٹر کے ذریعے ایک پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کیا اور دعویٰ کیا کہ این سی بی افسر کا نام سمیر داؤد وانکھیڑے ہے۔

وزیر کے اس دعوے کے بعد مہاراشٹرا حکومت ایکشن موڈ میں نظر آرہی ہے۔ محکمہ داخلہ کے عہدیداروں کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سمیر وانکھیڑے پر کارروائی کرنے کے پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے۔

دراصل سمیر وانکھیڑے مرکزی حکومت کے افسر ہیں ، ایسی صورت حال میں ان پر کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے پہلے قواعد و ضوابط پر تفصیل سے بات چیت کی جا رہی ہے۔سمیر وانکھیڑے پر کارروائی کی اطلاعات کے درمیان ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت ناگرلے نے آج وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی۔ اس سے قبل کل سمیر وانکھیڑے نے ممبئی پولیس کمشنر کو ایک خط لکھ کر کہا تھا کہ مجھے جھوٹے کیس میں پھنسانے کی سازش کی جا رہی ہے۔

سمیر وانکھیڑے نے خط میں دعویٰ کیا کہ کچھ نامعلوم لوگ میرے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button