بین ریاستی خبریںسرورق

آر پی ایس ہیرا کی مزید ویڈیو وائرل ، معصوم بچہ کے ساتھ بھی کی تھی فحش حرکت

جے پور ؍اجمیر ، 10ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)راجستھان پولیس کی خاکی پر خاک ڈالنے والے آر پی ایس ہیرالال سینی کی ایک اور گھنائونی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ تقریبا ڈھائی منٹ کی اس ویڈیو میں بے شرمی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے 6 سالہ معصوم بچہ کے ساتھ بھی فحش حرکتیں کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں کانسٹیبل اور ہیرالا ل دونوں فحش حرکتیں کر رہے ہیں،دونوں بچے سے بھی وہی فحش حرکت کروا رہے ہیں۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس ہیڈ کوارٹر نے ڈی ایس پی ہیرالال سینی کو جمعرات کو ادے پور کے ایک ریزورٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔ ایس او جی کی جانب سے جمعرات دیر شب کی گئی کارروائی کے بعد ڈی ایس پی کو جے پور لایا گیا، اب اس معاملہ کی تفتیش ایس او جی کو دی گئی ہے۔ گرفتاری کے بعد جمعہ کو ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ جس سوئمنگ پول کی یہ ویڈیو ہے وہ سوئمنگ پول جے پور کے کالواڑ کا ایک ریزورٹ ہے۔

جمعرات کی شام ، آر پی ایس اور کانسٹیبل کی سوئمنگ پول میں بچے کے ساتھ نہانے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ اس میں خاتون کانسٹیبل اور آر پی ایس ہیرالال سائیں بچے کے سامنے ایک دوسرے کے ساتھ فحش حرکتیں کرتے نظر آرہے ہیں۔ حیرت انگیزامریہ ہے کہ اس ویڈیو میں بچہ بھی انہیں ایسا کرتے ہوئے دیکھ لیتا ہے، اس کے بعد دونوں بچے سے بھی فحش حرکتیں کرواتے ہیں۔

اس سلسلے میں خاتون کانسٹیبل کے شوہر نے ویڈیو دیکھنے کے بعد ناگور ضلع کے چتاوا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ کئی دنوں تک ایس ایچ او نے دباؤ میں آکر رپورٹ درج نہیں کی۔ پھر کانسٹیبل کے شوہر نے ناگور ایس پی اور اجمیر آئی جی سے شکایت کی۔ ڈی جی پی راجستھان ایم ایل لاٹھر نے تحقیقات کے بعد آر پی ایس ہیرالال سینی اور کانسٹیبل کو معطل کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button