ڈوپلیسس نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا

جوہانسبرگ: (اردودنیا.اِن)جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسس نے بدھ کے روز ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور اب وہ مختصر فارمیٹس خصوصا ٹی ٹونٹی میں اپنے کیریئر پر فوکس کریںگے۔36 سالہ کھلاڑی نے انسٹاگرام پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا۔
ڈوپلیس نے کہا کہ یہ سال مشکلات کا سامنا کرکے ہم سب کو آگے بڑھنے کا سال رہا ہے۔ کچھ غیر یقینی صورتحال بھی رہیں لیکن اس نے مجھے بہت سے پہلوؤں پر ایک واضح رائے دی۔ میرا دل صاف ہے اور نیا باب شروع کرنے کا یہی صحیح وقت ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھیل کے تمام فارمیٹوں میں ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے لیکن
اب وقت آگیا ہے میرے ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوش ہونے کا۔
ڈوپلیس نے کہا کہ اگلے دو سال آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ہوگا۔ اسی وجہ سے میں اپنی توجہ اس فارمیٹ پر مرکوز کررہا ہوں۔
ڈوپلیس نے 69 ٹیسٹ میچ کھیلے اور انہوں نے 40.02 کی اوسط سے 4163 رنز بنائے۔انہوں نے گذشتہ سال جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کپتان کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے۔ انہوں نے 2016 میں اے بی ڈویلیئرز کے بعد یہ ذمہ داری ادا کی تھی۔



