بین الاقوامی خبریں

دبئی: ہم جنس پرستانہ جنسی تعلقات سے پھیلنے والی وَبا منکی پاکس کے مزید تین کیس کی تصدیق

دبئی، 25 جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت و روک تھام (ایم او ایچ اے پی) نے اتوار کے روزملک میں آبلہ بند ر(منکی پاکس) کے تین نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے۔وزارت صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تمام حفاظتی رہنما خطوط اور تدابیرپرعمل کریں اور اجتماعات میں سفر یا لوگوں سے ملاقات کے دوران میں روک تھام کے اقدامات کریں۔صحت حکام نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر مہلک بیماری کے عالمی پھیلاؤ کے پیش نظرمنکی پاکس میں مبتلا ہونے والے مکینوں کو 21 دن تک قرنطینہ کرنا ہوگا۔

ماہرین کے مطابق جن مریضوں کو 38.5 ڈگری سے زیادہ بخار ہوتا ہے، ان کے جسموں پردانے نکل آتے ہیں اور وہ کل جسم کے 30 فی صد سے زیادہ حصوں پر ہوسکتے ہیں ،نیز یہ وَبا 80فیصدی ہم جنس پرستانہ جنسی تعلقات کے مرتکب لوگوں کے ذریعہ پھیل رہی ہے ۔ اس کی علامات کے حامل مریضوں کواسپتال میں الگ تھلگ رکھنا چاہیے۔حاملہ خواتین، چھ سال سے کم عمر کے بچوں، 70 سال سے زیادہ عمر کے بوڑھے مریضوں اور شدید بیمار مریضوں کوصحت یاب ہونے تک اسپتالوں میں تنہائی میں رکھا جانا چاہیے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ منکی پاکس وائرس سے متعلق معلومات کے لیے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اورافواہوں اور غلط معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔عالمی ادارہ صحت نے ہفتے کے روز منکی پاکس کی وَبا کو عالمی صحت ایمرجنسی قراردیا ہے۔اس نے یہ فیصلہ 70 سے زیادہ ممالک میں 14,000 سے زیادہ کیسوں کی تشخیص کے بعد کیا ہے۔عالمی ایمرجنسی کے اعلان کا مطلب یہ ہے کہ منکی پاکس کی وَباایک غیرمعمولی واقعہ ہے۔اس کے لیے عالمی ردعمل کی ضرورت ہے کیونکہ یہ مزید ممالک میں پھیل سکتا ہے۔


متحدہ عرب امارات میں یکم محرم کو نجی شعبے میں بھی چھٹی کا اعلان

دبئی، 25 جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل نے 30 جولائی کو نئے ہجری سال کی آمد پر نجی شعبے کے لیے تعطیل کا اعلان کیا ہے۔تاکہ نجی شعبے میں کام کرنے والے لوگ بھی نئے سال کی آمد کو بہ احسن منا سکیں۔ سن ہجری کا آغاز یکم محرم سے ہوتا ہے۔واضح رہے یہ اعلان کابینہ کے فیصلے کے مطابق ہے جس میں سنہ 2022 کے سرکاری و غیر سرکاری شعبے میں تعطیلات کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button