بین الاقوامی خبریں

دبئی : ہندوستانی مسلمان کی بیمثال ایمانداری، دس لاکھ درہم سے بھرا بیگ واپس کردیا

دبئی ،7جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)متحدہ عرب امارات دبئی میں مقیم انڈین شہری طارق محمود خالد محمود نے دیانت داری ایک مثال قائم ہے۔ ہندوستانی شہری طارق محمود کو رہائشی عمارت کی لفٹ میں ایک بیگ ملا جس میں دس لاکھ درہم تھے۔ نوٹوں سے بھرا بیگ پولیس کے حوالے کردیا۔الامارات الیوم کے مطابق البرشا پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئرعبدالرحیم بن شفیع نے بتایا کہ ہندوستانی شہری طارق محمود  Tariq Mehmood Khalid Mehmood نے رقم کا بیگ لے کر پولیس اسٹیشن پہنچا اور پولیس حکام کے حوالے کردیا۔ بریگیڈیئرعبدالرحیم نے انڈین شہری کی ایمانداری پر اس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔

البرشا پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر نے کہا کہ انڈین شہری نے جو کچھ کیا، وہ متحدہ عرب امارات کے اس معاشرے کی قدروں کا خوبصورت اظہار تھا ،جس کا وہ خود بھی ایک حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ طارق محمودکے اعزاز میں تقریب کے انعقاد سے یہ پیغام جاتا ہے کہ دبئی کی سرزمین پر موجود ہر فرد یہاں امن و امان کے تحفظ کے حوالے سے اپنے کردار کا پابند ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button