
لندن، 14جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پاک نژاد خاتون د ردانہ انصاری (Durdana Ansari) نے رائل نیوی کی کیپٹن بن کر دنیا کی پہلی مسلمان اور پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ پاکستان نژاد دردانہ انصاری #مسلم #دنیا کی پہلی خاتون ہیں جن کو ملکہ برطانیہ نے #رائل #نیوی (British Royal Navy) میں کیپٹن مقرر کیا ہے۔واضح رہے کہ رائل نیوی میں #کیپٹن انتہائی سینئر عہدہ ہے، یہ عہدہ کمانڈر سے اوپر اور کموڈور سے نیچے ہے۔
رائل نیوی کا کیپٹن برطانوی آرمی کے کرنل اور شاہی فضائیہ کے گروپ کیپٹن کے برابر عہدے کا حامل ہوتا ہے۔ملکہ #برطانیہ نے خود دردانہ انصاری کی رائل نیوی میں بطور کیپٹن تعیناتی کی منظوری دی ہے۔دردانہ انصاری سولہ سال کی عمر میں #پاکستان سے برطانیہ آئیں اور تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف فلاحی کاموں میں بھی بھرپور حصہ لینا شروع کردیا۔
دردانہ انصاری ایک انٹر پرینیؤر اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی سماجی کارکن ہیں۔ 2012 میں انہیں #مسلمان #خواتین کی ترقی کے لیے پروگرام تشکیل دینے پر برطانیہ کی جانب سے آرڈر آف دی برٹش امپائر(OBE) سے نوازا گیا۔



