قومی خبریں

بھدوہی: درگا پوجا پنڈال میں لگی آگ، 60 افراد جھلسے، 2 ہلاک

وارانسی، 3اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اترپردیش میں درگا پوجا کے پنڈال میں آگ لگنے سے 60 سے زائد افراد کے جھلس جانے کی اطلاعات ہیں۔ واقعہ بھدوہی ضلع کا ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں دو افراد بشمول ایک بچے کی موت ہو گئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈرز کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس واقعے میں زخمی ہونے والے لوگوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال بھیجا گیا ہے۔جبکہ کچھ شدید زخمی مریضوں کو وارانسی ریفر کر دیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق واقعہ کے وقت پنڈال میں تقریباً 200 لوگ موجود تھے۔

آرتی کا پروگرام چل رہا تھا کہ اس دوران شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اس کا تعین ہو جائے گا۔ واقعے میں اب تک کی معلومات کے مطابق 50 سے زائد افراد جھلس چکے ہیں۔ ان میں سے 32 لوگوں کو وارانسی ریفر کیا گیا ہے۔ واقعے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون نے بتایا کہ آگ بجلی کے تار سے نکلنے والی چنگاری سے لگی۔

اس پورے واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔بھدوہی کے ضلع مجسٹریٹ گورانگ راٹھی نے بتایا کہ واقعہ اورائی شہر میں واقع درگا پنڈال کا ہے۔ واقعہ کے وقت تقریباً 200 لوگ پنڈال میں موجود تھے۔ آرتی کا پروگرام چل رہا تھا، اسی دوران شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے کی اطلاع ہے۔اس واقعے میں اب تک کی معلومات کے مطابق 52 افراد جھلس چکے ہیں۔ ان میں سے 32 سے زیادہ لوگوں کو وارانسی سمیت دیگر شہروں کے بڑے اسپتالوں میں ریفر کیا گیا ہے۔ اس واقعے میں اب تک ایک بچے کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو بھی مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button