کان کی پھنسیاں
کان کی پھنسیوں کو دور کرنے کیلئے صبح کو صافی 10؍گرام دودھ یا پانی میں ملاکر پلائیں۔ رات کو اطریفل شاہترہ چھ گرام پانی سے کھلائیں اور قرص اصغر ایک ایک قرص پانی کے ساتھ غذا کے بعد دیں۔
اس مرض میں کان کے بیرونی حصہ میں چھوٹی چھوٹی پھنسیاں نکل آتی ہیں جن میں خارش اور جلن ہوتی ہے اور پانی بہاکرتا ہے۔ گاہے یہ پھنسیاں کان کے اندرونی اور درمیانی جوف میں نکل آتی ہیں۔ ایسی صورت میں کان میں بوجھ اور جلن درد کی شکایت ہوتی ہے۔ دیکھنے پر کان اندر سے سرخ اور سوجا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ گاہے بخار بھی ہوجاتا ہے۔
علاج:کان کی پھنسیوں کو دور کرنے کیلئے صبح کو صافی 10؍گرام دودھ یا پانی میں ملاکر پلائیں۔ رات کو اطریفل شاہترہ چھ گرام پانی سے کھلائیں اور قرص اصغر ایک ایک قرص پانی کے ساتھ غذا کے بعد دیں۔ نیم کے جوشاندے سے پھنسیوں کو دھوکر روغن کمیلہ یا مرہم کافور یا مرہم مردار سنگ پھنسیوں پر لگائیں۔ اگر پھنسیاں کان کے اندر ہو تو جوشاندہ مذکورہ سے بذریعہ پچکاری دھوکر روغن گوش سرخ تین چار قطرے ٹپکائیں۔
غذا: زود ہضم اور سادہ غذائیں دیں۔
پرہیز: ہر قسم کی قابض بادی اور گرم غذاؤں سے پرہیز کرائیں۔



