نرم و ملائم، چمکدار اور سلجھے ہوئے بال بھی خوبصورتی میں شمار کیے جاتے ہیں ، خواتین بالوں کو نرم ملائم اور سیدھا بنانے کے لیے کیمیکل یا ہیئر اسٹریٹنر کا سہارا لیتی ہیں جس کے نتیجے میں بال روکھے، بے جان اور گرنے لگتے ہیں۔ہر خاتون کے بال دوسری سے مختلف ہوتے ہیں ، کسی کے قدرتی طور پر سلکی اور سیدھے بال ہوتے ہیں جبکہ کچھ خواتین کے بال گھنے، کرلی ، روکھے اور فریزی ہوتے ہیں۔اگر آپ کو سلکی اور سیدھے بال پسند ہیں تو کیمیکل کے ذریعے یا اسٹریٹنر کے استعمال سے انہیں سیدھا کرنے کے بجائے مندجہ ذیل بتا ئے گئے چند گھریلو نسخے اپنا لیجئے، جن سے آپ کے بال خراب ہونے کے بجائے صحت مند، گھنے، چمکدار ہونے سمیت سلکی بھی ہو جائیں گے۔اگر آپ کو اچانک کسی تقریب میں جانا ہے تو ان ٹوٹکوں سے آپ اپنے بالوں کو نقصان پہنچائے بغیر سلکی لْک دے سکتی ہیں :
کیلے اور دہی کا ماسک
کیلے اور دہی کو ہم وزن لے کر میش کر کے ماسک بنا لیں ، اب اس مرکب کو 20 منٹ کے لیے بالوں کی جڑوں سے سِروں تک لگائیں اور 20 منٹ کے بعد بالون کو کسی کم کیمیکل والے شیمپو سے دھو لیں، سوکھنے پر بال سلکی، ملائم اور چمکدار ہو جائیں گے۔
دھنیے کے پتے
مارکیٹ سے عام اور سستا مل جانے والا دھنیہ بالوں کے لیے بہترین خصوصیات کا حامل ہے ، دھنیے کے پتوں کو پیس لیں اور اس میں ا?دھا کپ پانی ملا کر پتوں کا گودا نکال لیں، اب اس پانی کو ایک دن کے لیے ڈھانپ کر رکھ دیں، ایک دن بعد 15 منٹ کے لیے اسے سر پر لگائیں اور 15 منٹ بعدبالوں کو شیمپو کر لیں۔
انڈے میں زیتون یا کاسٹر آئل ملائیں
ایک انڈے میں زیتون یا کاسٹر آئل ملائیں اور اسے یک جان ہونے تک پھینٹ لیں ، اب اس ماسک کو بالوں پر لگائیں،30 منٹ تک لگا رہنے دیں، 30 منٹ بعد بالوں کو کسی اچھی خوشبو والے شیمپو سے دھو لیں تاکہ انڈے کی بد بو بالوں سے نکل جائے۔



