
خوراک صحت کے ساتھ ساتھ شخصیت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے ۔یہ آپ کو تندرست رکھنے کے ساتھ ساتھ حسین و جوان بھی بناتی ہے ۔متوازن غذا کے استعمال سے آپ پچاس کے عشرے کے بعد بھی جوان اور پرکشش نظر آسکتے ہیں ۔کیاآپ جانتے ہیں کہ وٹامن سی اور وٹامن ای جوانی کے تاثر کو برقرار رکھنے کے لئے بے حد مفید ہیں ۔ وٹامن سی مالٹے میں کثرت سے پایا جاتا ہےجبکہ ناشپاتی وٹامن ای کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ۔
ناشپاتی میں بیٹا کیروٹین بھی کافی مقدار میں پائی جاتی ہیں یہ جلد کو بڑھاپے سے بچانے کے ساتھ ساتھ اسکی چمک کو بھی برقرار رکھتا ہے ۔ بیٹاکیروٹین گاجر میں بھی کثرت سے موجود ہوتی ہے .گاجر کا غذا میں مستقل استعمال جلد کے خلیات کو تازگی بخشتا ہے ۔ یہ طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ کا کام بھی کرتی ہے جس سے جھریاں پیدا ہونے سے تحفظ ملتا ہے ۔ مالٹے میں موجود بائیو فلیونوئیڈز جلد کو سورج کی شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور خلیات کو مردہ ہونے سے بچاتا ہے۔اخروٹ، بادام، پستہ، کدو کے بیج، سن کے بیج، کشمش وغیرہ میں مختلف مرکبات اور اچھی چکنائیوں کی صحت بخش خوراک ہوتی ہے جو جلد کی چمک کو بڑھاتی ہے اور آپ کے کولیسٹرول کی پروفائل کو بہتر کرتی ہے۔ ہر روز ایک مٹھی بھر لیں اور اپنی بھوک مٹائیں۔
بعض پھلوں میں بڑھاپے کے خلاف خصوصیات ہوتی ہیں۔ ان میں انگور، گریپ فروٹ، بلو بیری، انار، سیب، ٹارٹ چیری، بلیک بیری وغیرہ شامل ہیں۔ یہ پھل اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو سوزش سے لڑتے ہیں اور آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرتے ہیں جو کہ عمر بڑھنے کا پیش خیمہ ہے۔



