سرورققومی خبریں

ماہر اقتصادیات اور نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کے انتقال کی خبر افواہ نکلی

مشہور نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات امرتیہ سین 89 کے انتقال کی خبر افواہ نکلی۔

نئی دہلی، 10اکتوبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مشہور نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات امرتیہ سین 89 کے انتقال کی خبر افواہ نکلی۔ پہلے تو یہ خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی پھر مختلف ویب سائٹس پر بھی آگئی تھی مگر اب ان کی بیٹی نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پوری طرح صحتمند ہیں۔ امرتیہ سین 3 نومبر 1933 کو پیدا ہوئے۔ انہیں 1998 میں معاشیات کا نوبل انعام دیا گیا۔ وہ اقتصادیات میں نوبل انعام حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی تھے۔مشہور ہندوستانی ماہر معاشیات اور نوبل انعام یافتہ امرتیا سین کے انتقال کی خبر افواہ نکلی۔ امرتیہ سین کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی۔

وہ 89 سال کے ہیں اور ابھی تک زندہ ہیں۔ پی ٹی آئی کے مطابق نندنا دیب سین نے اپنے والد نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات امرتیا سین کے انتقال کی خبروں کی تردید کی ہے۔امرتیہ سین کی بیٹی نندنا دیب سین نے بتایا کہ والد امرتیہ سین مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ انتقال کی خبر جھوٹی ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے ان کی بیٹی نندنا دیب سین نے موت کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔

دراصل آج یعنی منگل کی شام کو امرتیہ سین کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم بعد میں انکشاف ہوا کہ امرتیہ سین کے انتقال کی خبر افواہ تھی۔امرتیہ سین کی پیدائش اور پرورش بنگال کی وشو بھارتی یونیور سٹی کیمپس میں ہوئی۔ مشہور سنسکرت اسکالر شیتی سین ان کی نانی تھیں۔ امرتیہ سین کی نانی رابندر ناتھ ٹیگور کے قریب تھیں۔ ان کی درخواست پر ٹیگور نے امرتیہ کا نام رکھا۔پرائمری تعلیم کے بعد سین نے پریزیڈنسی کالج سے اکنامکس میں گریجویشن کیا۔ اس کے بعد وہ ہاورڈ یونیورسٹی، امریکہ چلے گئے۔ انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔ وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر تھے۔ وہ جادوپور یونیورسٹی، دہلی اسکول آف اکنامکس اور آکسفورڈ یونیورسٹی میں استاد بھی رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button