
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ اس نے چینی انٹلیجنس عہدیداروں کو حساس معلومات کے مبینہ طور پر لیک کرنے کے #الزام میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں دہلی کے ایک آزاد #صحافی کو #گرفتار کیا ہے۔فری لانس صحافی راجیو شرما کو یکم جولائی کو #منی لانڈرنگ کی روک تھام (پی ایم ایل اے) کی مجرمانہ دفعات کے تحت #گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں جمعہ کے روز یہاں کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
مرکزی تفتیشی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ عدالت نے شرما کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو سات دن کے لئے تحویل میں بھیج دیا۔ ایجنسی کا کہنا تھا کہ اس کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ 62 سالہ شرما نے #چینی #خفیہ اہلکاروں کو رقم کے لئے خفیہ اور حساس معلومات فراہم کی۔ایجنسی نے الزام لگایاکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شرما اور دیگر نامعلوم افراد کے لئے نقدکاانتظام مہی پال پور (دہلی کا ایک علاقہ) میں مقیم مکھوٹا کمپنیوں کے ذریعہ حوالہ کے ذریعہ کیا جارہا تھا جسے چینی شہری جھانگ چینگ عرف سورج، لیکسیا عرف اوشا اور ایک نیپالی شہری شیر سنگھ عرف راجا بہرا کے ساتھ چلا رہے تھے۔
ای ڈی نے بتایا کہ نقد رقم کے علاوہ ہندوستان میں مختلف چینی #کمپنیوں اور کچھ دوسری تجارتی کمپنیوں کے مابین بھاری سودے ہوئے، جن کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ایجنسی نے بتایاکہ راجیو شرما کو غیراعلانیہ بینک اکاؤنٹس کے ذریعے بھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کو چھپانے کے لئے رقم حاصل ہوئی۔



