قومی خبریں

گروگرام: ایمبینس مال کے مالک راج سنگھ گہلوت گرفتار، 200 کروڑ کا دھوکہ دہی کا ہے الزام

نئی دہلی ،29؍جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گروگرام میں قائم ایمبینس مال کے مالک راج سنگھ گہلوت کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی #لانڈرنگ ایکٹ کے تحت 200 کروڑ روپئے کے فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اس سے قبل سی بی آئی اور ای ڈی نے گہلوت کے احاطے میں چھاپہ مارا تھا۔یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ راج سنگھ گہلوت نے تمام قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے گروگرام میں ایمبینس مال رہائشی پلاٹ کی زمین میں تعمیر کیا تھا۔

ای ڈی کے ایک اعلی عہدیدار کے مطابق گہلوت کے خلاف منی لانڈرنگ کا معاملہ سی بی آئی کی ایک ایف آئی آر کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا۔ سی بی آئی نے یہ معاملہ #پنجاب اور #ہریانہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر درج کیا تھا۔ہائی کورٹ نے یہ حکم ایک پی آئی ایل کی سماعت کے دوران دیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ گروپ ہاؤسنگ منصوبے کے لئے مختص کی گئی زمین پر تمام اصول و ضوابط کو طاق پر رکھ کر مال بنائے گئے ہیں۔

اسی میں #ایمبینس مال کا نام بھی شامل تھا۔ ای ڈی اہلکار کے مطابق گہلوت پر #بینکوں کو 200 #کروڑ روپئے کے دھوکہ دینے کا الزام ہے، جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ای ڈی اہلکار کے مطابق کیس کی ابتدائی تفتیش کے دوران یہ پتہ چلا کہ جس کام کے لئے قرض لیا گیا تھا وہ نہیں کیا گیا ہے۔ نیز قرض کی رقم غیرقانونی طور پر ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجی گئی تھی۔ یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ اس رقم کی منی لانڈرنگ کی گئی تھی۔

اس معاملے کے اندراج کے بعد ای ڈی نے #گہلوت کے متعدد مقامات پر چھاپے مارے تھے جہاں سے لاکھوں روپئے نقد اور لاکھوں روپئے کی غیر ملکی #کرنسی برآمد ہونے کا دعوی کیا گیا تھا۔تفتیش کے بعداب ای ڈی نے راج سنگھ گہلوت کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button