تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ میں ووٹ کے بدلے نوٹ معاملے میں ای ڈی نے چارج شیٹ داخل کی

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)ووٹ کے بدلے نوٹ سے متعلق منی لانڈرنگ تحقیقات کے تعلق سے تلنگانہ کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ اے ریونت ریڈی، تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے ممبر اسمبلی وینکٹ ویریا سمیت کچھ لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔مرکزی تفتیشی ایجنسی نے یہاں ایک بیان میں کہا ہے کہ سن 2015 کے معاملے میں حیدرآبادکے نامپلی میں خصوصی منی لانڈرنگ قانون (پی ایم ایل اے) کی خصوصی عدالت کے سامنے استغاثہ کی شکایت (چارج شیٹ) دائر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالکاجگیری سے کانگریس کے رکن اسمبلی انومولا ریونت ریڈی، ستھوپلی کے حلقہ سے ایم ایل اے ایس وینکٹ ویریا، بشپ ہیری سیبسٹین، رودر شیو کمار اودے سمھا، متھیا یروشلم اور ویم کرشنا کیرتن کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔ریڈی اور ویریا پہلے تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) میں تھے، لیکن اب ریڈی کانگریس اور ویریا ٹی آر ایس میں ہیں۔

ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ اس کی تفتیش سے ثابت ہوا ہے کہ ملزمین نے جرم کیا ہے اور منی لانڈرنگ کاارتکاب کیا ہے، جو پی ایم ایل اے کے تحت جرم ہے۔انہوں نے کہاکہ ملزمین کے خلاف استغاثہ کی شکایت درج کرنے کے بعد ای ڈی نے درخواست کی ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں مقدمہ شروع کیا جائے۔یہ معاملہ سن 2015 کا ہے،

جب ایلویس اسٹیفنسن (تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں اینگلو انڈین برادری کی نمائندگی کرنے والے ایک نامزد ایم ایل اے) کو 50 لاکھ روپے کی رشوت دی گئی تھی تاکہ وہ یاتو قانون ساز کونسل میں ووٹ ڈالنے سے دوررہیں یا یا ٹی ڈی پی امیدوار ویم نریندر کے حق میں ووٹ میں ووٹ ڈالیں۔

ووٹنگ یکم جون 2015 کو ہونی تھی۔ای ڈی نے بتایا کہ ملزمان کو اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے گرفتار کیا تھا اور تحقیقات کے بعد چارج شیٹ داخل کی تھی۔ایجنسی کا کہنا تھا کہ اس نے تفتیش کے دوران ملزمین اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button