بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

ای ڈی افسر انکت تیواری ۳؍ کروڑ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

تمل ناڈو سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔

چنئی ،2دسمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) تمل ناڈو سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ ا ی ڈی کے ایک افسر کو 20 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ ای ڈی افسر انکت تیواری نے ایک سرکاری اہلکار سے 3 کروڑ روپے کی رشوت طلب کی تھی لیکن بعد میں 51 لاکھ روپے میں ڈیل طے پایا۔انکت تیواری کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ 20 لاکھ روپے (رشوت کی دوسری قسط) لے رہا تھا۔اب اس معاملے میں نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ ای ڈی افسر انکت تیواری نے بند ڈی وی اے سی کیس میں 29 اکتوبر کو سرکاری اہلکار سے رابطہ کیا۔ انکت تیواری نے متعلقہ افسر کو بتایا کہ پی ایم او نے اس معاملہ کی جانچ ای ڈی کو سونپ دی ہے اور انہیں 30 اکتوبر کو مدورائی میں ای ڈی کے دفتر آنا ہوگا۔جب سرکاری اہلکار مدورائی گیا تو انکت تیواری ان کی گاڑی میں آیا اور کیس بند کرنے کے لیے 3 کروڑ روپے کی رشوت طلب کی۔

دونوں افسران کے درمیان 51 لاکھ روپے میں ڈیل طے پائی اور مبینہ طور پر1 نومبر کو سرکاری ملازم نے ای ڈی افسر کو 20 لاکھ روپے کی پہلی قسط بھی دے دی۔پہلی قسط لینے کے بعد انکت تیواری مسلسل سرکاری ملازم کو میسج کرتا ۔ کئی پیغامات کے باوجود رقم نہ پہنچنے پر اس نے سرکاری ملازم کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ ای ڈی افسر نے کہا کہ اگر رقم نہیں پہنچی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔اس کے بعد سرکاری ملازم کو ای ڈی افسر پر شک ہوا اور اس نے ڈنڈیگل میں شکایت درج کرائی۔ بعد میں جب معاملہ کی جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ انکت تیواری نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا تھا جس کے بعد ان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بعد میں جب انکت تیواری دوسری قسط لے رہے تھے تو انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے انکت تیواری کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے 8 کلومیٹر تک اس کا پیچھا کیا اور پھر اسے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button