سرورققومی خبریں

سیتا پور جیل میں اعظم خان سے ای ڈی افسران کی پوچھ گچھ

سیتاپور ؍ لکھنؤ ،20ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کئی مبینہ الزامات کے تحت میں #سیتاپور #جیل میں بند ایس پی کے سینئر لیڈرممبر آف پارلیمنٹ #اعظم خان سے پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی پیر کو جیل پہنچی۔ ای ڈی حکام فی الحال جیل کے اندر اعظم خان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔اعظم کی بیوی #تنزئین فاطمہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ای ڈی سے پوچھ گچھ کرنے سے پہلے پیر کو ان سے ملنے جیل آئی تھی۔ ای ڈی کی آمد کے بعد جیل میں ہلچل بڑھ گئی ہے۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

تاہم جیل حکام اس معاملے میں کھل کر کچھ بولنے اور بتانے کو تیار نہیں ہیں۔ای ڈی نے اعظم سے کیا پوچھ گچھ کی ہے؟ اس کی معلومات تادمِ ِ تحریر دستیاب نہیں ہے۔ جیل #سپرنٹنڈنٹ سریش کمار سنگھ نے بتایا کہ ای ڈی کے دو عہدیدار اعظم خان سے جیل کے ایک الگ کمرے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

وہاں صرف تین لوگ ہیں ، جن کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ای ڈی عدالتی حکم نامہ کے ساتھ سیتاپور #جیل آئی ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ای ڈی کی سہ رکنی ٹیم اعظم خان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سال جولائی میں ای ڈی نے مختار انصاری کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

سیتاپور جیل میں قید اعظم خان پر مبینہ کسانوں کی زمین ہتھیانے کا الزام ہے۔ الزام یہ ہے کہ رام پور میں تعمیر جوہر  #یونیورسٹی میں بھی غیر قانونی سرکاری زمین پر قبضہ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی #سرکاری رقم بھی استعمال کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button