قومی خبریں

امانت اللہ خان کے گھر ای ڈی کی چھاپہ ماری، وقف بورڈ میں کرپشن کا الزام

ای ڈی کی دہلی میں عام آدمی پارٹی لیڈروں کیخلاف کاروائی جاری

نئی دہلی، 10اکتوبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)ای ڈی کی دہلی میں عام آدمی پارٹی لیڈروں کیخلاف کاروائی جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ای ڈی نے امانت اللہ خان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ ای ڈی نے یہ چھاپہ وقف بورڈ اراضی گھوٹالے کے الزامات کی بنیاد پر مارا ہے ،جو امانت اللہ خان پر پچھلے سال لگائے گئے تھے۔ پچھلے سال اینٹی کرپشن بیورو نے دہلی میں امانت سے متعلق 5 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔اس چھاپے میں مبینہ طور پر12 لاکھ روپے نقد، 1 بغیر لائسنس کے بیریٹا پستول اور 2 مختلف بور کے کارتوس برآمد ہوئے۔ گزشتہ سال اے سی بی نے امانت اللہ خان کو گرفتار کیا تھا اور بعد میں انہیں ضمانت بھی مل گئی تھی۔ ای ڈی کا یہ چھاپہ ان ڈائریوں کو لے کر چل رہا ہے جو پچھلے سال وقف بورڈ معاملے میں اے سی بی کے چھاپے کے دوران اے اے پی ایم ایل اے کے قریبی مقامات سے ملی تھیں۔دراصل، سی بی آئی اور اے سی بی نے دہلی وقف بورڈ کی مالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں الگ الگ کیس درج کیے ہیں۔

امانت اللہ خان کو گزشتہ سال اے سی بی نے گرفتار کیا تھا۔ تلاشی کے دوران کچھ ڈائریاں برآمد ہوئیں۔ یہ ڈائریاں امانت اللہ خان کے قریبی ساتھی سے ملی تھیں۔ جس میں حوالات کے لین دین کا معاملہ سامنے آیا۔ بیرون ملک سے بھی کچھ لین دین کی اطلاع ملی۔اے سی بی نے اپنی تحقیقات ای ڈی کے ساتھ شیئر کی تھی۔ امانت اللہ خان پر دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کے طور پر کام کرتے ہوئے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 32 لوگوں کو بھرتی کرنے کا الزام ہے۔ الزام یہ تھا کہ دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے اے اے پی ایم ایل اے نے بدعنوانی اور طرفداری کی تھی۔ اس کے علاوہ دہلی وقف بورڈ کی کئی جائیدادیں غیر قانونی طور پر کرائے پر دی گئی تھیں۔ ان پر بورڈ کے پیسے کا غلط استعمال کرنے کا بھی الزام تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button