
منی لانڈرنگ معاملے میں سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے تین ٹھکانوں پر ای ڈی کا چھاپہ
ممبئی ،06؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے آج ایک بار پھر مہاراشٹر کے سابق وزیر #داخلہ انیل #دیشمکھ کے تین مقامات پر چھاپہ مار ا ہے۔ ای ڈی کی ٹیم منی #لانڈرنگ کے الزامات میں گھرے انل دیشمکھ کے #ناگپور کے تین مقامات پر صبح سے ہی چھاپے مار رہی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ انیل دیشمکھ نے ای ڈی کے چوتھے سمن کو بھی مسترد کر دیا ہے اور وہ سپریم کورٹ میں درخواست دے کر راحت کی امید کر رہے ہیں۔
#انیل دیشمکھ منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں پیر کو چوتھی بار انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ دیشمکھ نے اپنے وکیل اندرپال سنگھ کے ذریعے ای ڈی کو دو صفحات کا خط بھیجا اور کہا کہ وہ اپنا نمائندہ بھیج رہے ہیں۔واضح رہے کہ ای ڈی نے اس سے پہلے دیش مکھ کو تین بار منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا، لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔
ای ڈی نے جمعہ کے روز نیشنلسٹ #کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما انیل دیشمکھ اور ان کے بیٹے ہریشکیش دیشمکھ کو پیر کو جنوبی #ممبئی میں تحقیقاتی ایجنسی کے دفتر کے سامنے پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیا، لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ذرائع نے پہلے کہا تھا کہ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی دفعات کے تحت انیل دیشمکھ کو طلب کیا تھا کیونکہ ایجنسی اس کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرنا چاہتی تھی۔
بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کے بعد مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے اس کیس میں ابتدائی انکوائری شروع کی، جس کے بعد ای ڈی نے دیشمکھ اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
LINO M WHL DFL BLK
₹669.00













