بین ریاستی خبریں

200 کروڑ کی وصولی مانگنے کے ملزم سکیش کے بنگلے پر ای ڈی کا چھاپہ ۔نقدرقم اور کئی گاڑیاں برآمد

نئی دہلی،23؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تہاڑ جیل سے میں 200 کروڑکی وصولی مانگنے والے ملزم سکیش چندر شیکھر اور #فلم #اداکارہ #لینا پال کے چنئی واقع گروڑوں کے بنگلے پر ای ڈی نے چھاپہ مارا ۔ #چنئی میں ایسٹ کوسٹ روڈ پر واقع سکیش کے بنگلے کی قیمت #کروڑوں روپئے ہے۔ ای ڈی کے چھاپے میں بنگلے سے بھاری مقدار میں نقدی برآمد ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ 15 #لگژری گاڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ حال ہی میں سکیش نے تہاڑ جیل کے اندر سے ایک بڑے کاروباری شخص کی بیوی سے تقریبا 200 کروڑ روپئے کی وصولی کی تھی ۔

اس معاملے میں سکیش اور تہاڑ انتظامیہ کے کچھ لوگوں بشمول آر بی ایل بینک کے عہدیداروں کو #گرفتار کیا گیا۔ ای ڈی سکیش کی قریبی ساتھی لینا پال سے بھی مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔وصولی معاملے میں سکیش کو دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے گرفتار کیا تھا، اب اس کی #تحقیقات #دہلی #پولیس کے اکنامک آفینس ونگ (ای او ڈبلیو ) کر رہی ہے۔ سکیش اس وقت ای او ڈبلیو کی تحویل میں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button