
نئی دہلی ، 7جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)منی لانڈرنگ کیس میں جاری تحقیقات کے درمیان ویوو کے دو ڈائریکٹرز ہندوستان سے فرار ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ویوو کے ڈائریکٹرز ڑینگشین اوو اورژانگ جی ہندوستان سے فرار ہوگئے ،جب ای ڈی نے چینی فرم کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات تیز کردی۔ ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی نے منگل (5 جولائی، 2022) کو ویوو اور متعلقہ فرموں کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں ملک بھر میں 44 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ای ڈی نے منگل کو چینی فرم سے متعلق کیس کے سلسلے میں اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور کچھ جنوبی ریاستوں میں 44 مقامات پر تلاشی لی۔
ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی کی کئی ٹیموں نے صبح سے ہی چھاپے مارنے شروع کر دیے تھے۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) پہلے ہی اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔آپ کو بتا دیں کہ دہلی میں بھی چینی موبائل بنانے والی کمپنی ویوو کے دفتر پر ای ڈی نے چھاپہ مارا تھا۔ یہاں ٹیم نے افسران اور ملازمین سے تقریباً سات گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔
اس کے ساتھ ہی دفتر سے کئی اہم دستاویزات کو بھی ای ڈی ٹیم نے اپنے قبضے میں لے لیابتا دیں کہ ماضی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کمپنی کے 5 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثے ضبط کیے تھے۔ اسی سلسلے میں اب ویوو پر بھی بہت بڑی غلط کاری کا الزام ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ویوو کمپنی نے ہزاروں کروڑ روپے کا غلط استعمال کیا ہے۔



