
بین ریاستی خبریں
ای ڈی نے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کودوبارہ بھیجا سمن منی لانڈرنگ معاملے 5جولائی کو ہونا ہے پیش
ممبئی،03؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے #مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ اور دیگر کے خلاف جاری منی لانڈرنگ تحقیقات کے تحت #دیشمکھ کو تازہ سمن جاری کیا ہے۔ نیز انہیں 5 جولائی کو تفتیشی ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کو کہاگیا۔ ہفتہ کو عہدیداروں نے بتایا کہ این سی پی کے رہنما دیشمکھ کو اس معاملے کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کے لئے تیسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
دیشمکھ سے کہا گیا ہے کہ وہ پیر کو جنوبی ممبئی میں مرکزی ایجنسی کے #دفتر میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔اس سے قبل دیشمکھ کو دو سمن جاری کیا گیا ہے، لیکن وہ کورونا وائرس کے خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے پیش نہیں ہوئے اور انہوں نے #ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ای ڈی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے کہا گیا ۔



