سرینگر، 6 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 14 جولائی کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی کی والدہ کو منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا۔ عہدیداروں نے منگل کویہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ گلشن نذیر کو #سرینگر میں #مرکزی تحقیقاتی ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔
#محبوبہ نے حیرت کا اظہار کیا کہ ان کی والدہ کو جب #پی ڈی پی نے حد بندی کمیشن سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس سے ایک دن پہلے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اپنے سرکاری #ٹویٹر ہینڈل پر ای ڈی کا سمن شیئر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی نے کہاکہ ای ڈی نے میری والدہ کو نامعلوم الزامات کے تحت ذاتی طور پر پیش ہونے کے لئے طلب کیا ہے۔
سیاسی مخالفین کو ڈرانے کی کوشش میں #ہندوستانی حکومت سینئر #شہریوں کو بھی نہیں بخش رہی ہے۔ این آئی اے (نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی) اور ای ڈی جیسی ایجنسیاں اب انتقام کیلئے آلہ کار بن چکی ہیں۔



