سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

پھیپھڑوں کا وَرم

مریض کو سردی سے محفوظ رکھیں

مریض کو سردی سے محفوظ رکھیں، گرم او رہلکا کپڑا پہنائیں، کمرے کو بھی گرم رکھنا ضروری ہے۔

ھوالشافی:۔ خمیرہ بنفشہ میں کشتہ بارہ سنگا ایک رتی ملا کردن میں دوتین بار دیں۔ اور درد کی جگہ تیل سرخ ۵۰ گرام میں کافور تین گرام حل کر کے نیم گرم مالش کریں۔ اور اوپر سے پرانی روئی کا ٹکڑا باندھ کر سینک کریں۔

دوائے نمونیہ:بارہ سنگا ۵۰ گرام لے کرکوئلوں میں رکھ کر جلالیں۔ سرد ہونے پر نکال لیں اور آک کے دودھ میں کھرل کرکے ٹکیہ بناکر آگ کے پتوں کے نغدہ میں رکھ کر دس سیر اپلوں کی آگ دیں، کشتہ تیار ہوگا ، پیس کر محفوظ رکھیں۔طب سے ناواقف لوگ استعمال نہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button