سرورقکیریئر اور رہنمائی

تعلیمی قرض,ایجوکیشنل لون-مومن فیاض احمد

ایجوکیشنل لون میں کیا کیا چیزیں کور ہوتی ہیں؟

دسویں ،بارہویں، گریجویٹ یا پوسٹ گریجویشن کے بعد بہت سے ایسے لوگ بھی ہوتے ہیںجن کے پاس اطمینان بخش رقم نہیں ہوتی ہے یا ان کے گھریلو حالات اتنے اچھے نہیں ہوتے ہیں کہ وہ مکمل فیس ادا کر سکیں۔ بہت سے کالجوں،یونیورسیٹوں کی فیس مسلسل بڑھتی جا رہی ہے ، کورسیس مہنگے ہوتے جا رہے ہیں۔جو بہت مشہور ادارے ہیں ان میں فیس کا مسئلہ عام سی بات ہے۔ایسے طلبہ ،والدین اور ان کے سرپرست ہمت سے کام لیں حوصلہ رکھیں ، پیسہ ان کے لیے رکاوٹ نہیں بنے گا۔بہت سے ایسے ادارے ہیں جو ذہین طلبہ کی مالی مدد کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ بہت سے سرکاری اور نیم سرکارے ادارے بھی طلبہ کو اسکالر شپ مہیا کرتے ہیں لیکن یہ کافی تاخیر سے ملتی ہے جس کی وجہ سے طلبہ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے لوگوں کے لیے تعلیمی قرض(ایجوکیشنل لون) ایک اچھا متبادل ہے۔

ایجوکیشنل لون میں کیا کیا چیزیں کور ہوتی ہیں؟ادارے کی صد فی صد فیس ٹیوشن فیس،accommodation چارجیس جس میں ہوسٹل کے خرچ ،میس، وغیرہ شامل ہیں۔ امتحان اور لائبریری فیس،کسی بھی طرح کی کتابیں،آلات،لیپ ٹاپ وغیرہ،یونیفارم وغیرہ کور ہو جاتے ہیں۔اگر کوئی ٹیکنیکل کورس کر رہا ہے تو اس میں لگنے والے equipment بھی شامل ہیں۔اگر کوئی بیرون ملک میں پڑھنے جا رہا ہے تو اس کے سفر کے اخراجات بھی اس میں کور ہو جاتے ہیں۔

کتنا تعلیمی قرض مل سکتاہے؟ اگر انڈیا میں پڑھائی کر رہے ہیں تو کورس کی مناسبت سے پندرہ لاکھ تک کا قرض مل سکتا ہے۔اگر بیرون ملک پڑھنے جا رہے ہیں تو عام طور پربیس سے پچیس لاکھ تک کا قرض مل جاتا ہے۔لیکن کچھ پرائیویٹ بینک پچہتر لاکھ تک کے ایجوکیشنل لون بھی دیتے ہیں۔

Collateral/Security:چار لاکھ کے قرض تک کوئی سیکوریٹی نہیں ہے۔یہ ایک طرح سے غیر محفوظ قرض ہے۔لیکن اس میں قرض دار کے والدین جوائینٹ borrowerہوتے ہیں۔ چار سے ساڑھے سات لاکھ تک جوائینٹ borrower تو چاہیے اس کے ساتھ ہی ایک تھرڈ پارٹی بطور گیارنٹر بھی چاہیے۔ یہ کوئی ایسا شخص جو آپ کا قریبی رشتہ دار ہو جو آپ کی گیارنٹی دے سکے کہ اگر قرض دار نے قرض ادانہیں کیا تو وہ اس کا قرض ادا کر دے گا۔اگر قرض کی رقم ساڑھے سات لاکھ روپے سے زیادہ ہے تو جوائینٹborrower کے ساتھ ساتھ ایک Tanjible collateral Security بھی دینی ہوگی۔یعنی

above 7.5 lakh+parents to be joint borrower+Collateral Securityکولیٹرل سیکوریٹی مطلب آپ کو اپنی کوئی چیز بینک کے پاس گروی رکھنی ہوگی یہ آپ کی جائداد ہو سکتی ہے،فکسڈ ڈپازٹ ہو سکتا ہے،ایل آئی سی کی پالیسی ہو سکتی ہے،یا پھر نان ایگرکلچر زمین ہو سکتی ہے۔

مارجن منی کیا ہے ؟ کو ئی بھی بینک صد فی صد قرض نہیں دیتا ہے ۔ 4 لاکھ ے کم کا قرض ہے تو صد فیصدقرض مل سکتا ہے لیکن اگر قرض کی رقم زیادہ ہے اور اگر انڈیا کے اندر پڑھائی کر رہے ہے تو 5% رقم مارجن منی کے طور پر ادا کرناہے ۔ یعنی 4لاکھ کا قرض لیا ہے ۔تو 25ہزا ر اپنی جیب سے ادا کرنا ہوگا اور باقی کہ3لا کھ 75ہزار بینک دے دے گا ۔ اگرآ پ ملک کے باہر پڑھائی کرنے جاتے ہیں تو 15%ادا کرنا ہو گا 15% مثلاََ 20لاکھ کا قرض لیا ہے کسی بھی بینک سے اگر کورس کی فیس 20لاکھ ہے تو اس کا 15% اپنی جیب سے ادا کرن ہوگا تو 15%کی مار جن میں تقریبا 3لاکھ روپے ہو گی یہ آپ کو ادا کرنا ہے ۔ اور باقی رو پے بطور قرض بھی مل جائے گا ۔

Loan Size :۔ لون سائز آپ کو کتنا مل سکتا ہے ۔ کم از کم 50ہزار اور زیادہ سے زیادہ 25 لاکھ روپے مل سکتا ہے ۔ آنے والے دنوں میں اسی میں تبدیلی بھی متوقع ہے۔ جیسا کے کہا گیا ہے کہ 15لاکھ تک کی رقم عام ہیں لیکن کچھ پرائیو یٹ بینک 75لاکھ تک کے قرض بھی دیتے ہیں ۔

Tenure : Tenure کی بات کریں توآپ کو 7.5لاکھ سے کم تک کا قرض لیتے ہیں تو آ پ کوکم از کم دس سال تک کا Tenure ملتا ہے ۔ اگر 7.5لاکھ سے زیادہ کا قرض لیتے ہے تو 15سال تک کی بھی پریڈ مل سکتا ہے ۔ عام طور پر 5 ,3 , اور7 سال کے ایجوکیشن لون بہت مشترک ہیں ۔

سود کی شرح: سود کی شرح تعلیمی قرض کے لئے بہت اہم ہے ۔ یہ کالج اور کورس پر منحصر رہتا ہے ۔ کہ کس طرح کالج ہے ۔ اگر جاب کی گیارنٹی کم ہے تو اس اعتبار سے یہ شرح رہتی ہے ۔ جہاں پر جاب کی گیارنٹی ہوتی ہے ۔ٹا پ کے ادارے یا کالجز جیسے IIMS/IITS/IISC ان کو بنیادی طور پر8.5 کی شرح سے سود رہتا ہے ۔ یہ تبدیل بھی ہو سکتا ہے لیکن اگر آپ کسی ٹا پ کالج میں جارہے ہیں تو سود کی شرح اچھی ملے گی ، NITSکے لئے سود کی شرح 8.65% ہے اور جبکہ دوسرے ادارے میں 9.15% سے 10.15% سود کی شرح ہے ۔

Reset آپ کا ایک سال کا ہو تا ہے ۔ یعنی 8.5% کی شرح پرقرض مل رہا ہے ۔ تو ایک سال کے بعد یہ تبد یل ہوگا اور جیسا بھی مارکیٹ میں اس وقت گا اس حساب سے بینک اس کو تبد یل کر دے گی ۔ مثلا اگر آپ 4 لاکھ کا قرض لیتے ہیں 10% p.a اس کی سود کی شرح ہے اور آپ پانچ سال کیلئے لیتے ہیں اور ہو سکتا ہے آپ اس کو چار سال کا یہ کور س ہے تواس کی EMI ہے وہ 10624 روپے کی جائے گی اور دوسر جو موراٹیم پریڈ ہوگا ۔ اس دوران آپ سا دا سود ( مقرر سود) اد کرناہوگا۔ یہاں پر کمپاؤنڈ انٹر یس کیلکولیٹ نہیں ہوتا ۔ اگر موراٹیم پریڈ کی بات کریں تو 5سال تک مل رہا ہے۔ 4 سا ل کا کورس تھا اور ایک سال کا اور موراٹیم پریڈ مل رہا ہے ۔ سود کی شرح کو اس طرح سے تحسیب کریں گے کہ آپ چار لاکھ کی فیس بھر رہے ہیں اور آپ ہر سال ایک لاکھ کی فیس ادا کر رہے ہیں۔

پہلے سال کے بعد دوسرے سال کی فیس بھی ایک لاکھ بھری اس طرح چار سال تک ایک لاکھ فیس ادا کی تو پہلے سال کا سود 10٪ فیصد کے حساب سے دس ہزار ہوگیا۔دوسرے سال میں دو لاکھ کا سود بھریں کے بیس ہزار ،تیسرے سال میں تیس ہزار چوتھے سال میں چالیس ہزار اس طرح چار سال کو کل سود 10+20+30+40=100000 تو یہ چار سال کا ایک لاکھ سود ہوگیا اور ایک سال آپ کا extented valutarty period تھا اس کے بھی سود کی شرح کو کیلکولیٹ کریں تو یہاں پرچالیس ہزار اور ہوگیا۔اس طر ح سے یہ ہوگیا ایک لاکھ چالیس ہزار موراٹیم پریڈ کے وقت کی سود کی شرح۔اگر دوسرے پانچ سال کے لیے ریپیمنٹ کرتے ہیں تو اس دوران اصل اور سود دونوں کی پیمنٹ کرنا ہوگا۔

ٹیکس ریبیٹ : تعلیمی قرض پر Under section 80E کے تحت ریبیٹ مل جاتی ہے۔جتنی بھی سود کی رقم ہے۔وہ اپنی انکم ٹیکس میں سے منہا کر سکتے ہیں اور یہ جو سود کا حصہ ہے۔اگر خود کا تعلیمی قرضہ ہے،بیوی کا ہے،شوہر کا ہے تو اس کے لیے claim کر سکتے ہیں۔

دستاویزات(Documents):

۱) درخواست فارم مع پاسپورٹ سائز فوٹو کے۔

۲) آئی ڈی پروف جس میں ڈرائیونگ لائیسنس؍پاسپورٹ؍ووٹر کارڈ

۳) ایڈریس پروف:الیکٹرک بل؍گھر پٹی نل پٹی؍رینٹ ایگریمینٹ؍آدھار کارڈ؍راشن کارڈ وغیرہ

۴)انکم سرٹیفکیٹ والدین؍سرپرست: جس میں تین ماہ کی سیلیری سلپ، پچھلے دو سال کا آئی ٹی کا فارم نمبر 16 ، ریٹرن، پچھلے چھ ماہ کا بینک پاس بک کا اسٹیٹ مین

۵) گیارنٹر کا فارم،

۶) ایڈمیشن لیٹر فیس شیڈول کے ساتھ

۷) دسویں؍بارہویں؍ڈگری؍ کی مارکشیٹ اور پاسنگ سرٹیفیکیٹ

۸) مارجن منی کی رسید جو آپ نے ادارے کو ادا کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button