تلنگانہ کی خبریںسرورق

تلنگانہ میں 24 مارچ سے تعلیمی ادارے عارضی طورپر بند,آن لائین کلاسیس جاری رہینگے

تلنگانہ

حیدرآباد:(اردودنیا.اِن)تلنگانہ حکومت نے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے تناظر میں اسکولوں کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ اعلان کیا کہ 24مارچ سے اسکولوں کو تعطیلات رہینگے۔ وزیر تعلیم سبیتا انڈریڈی اور سی ایم کے سی آر نے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔

 

تلنگانہ

محکمہ صحت پہلے ہی تجویز پیش کرچکا ہے کہ اسکولوں کو تعطیلات دی جائیں۔ آٹھویں جماعت سے کم طلبا کو رخصت دینے کے لئے حکومت کو تجاویز موصول ہوگئیں۔ حکومت نے کل سے عارضی طور پر اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیکل کالجس کے علاوہ سارے تعلیمی ادارے بند رہینگے۔اور آن لائین کلاسیس جاری رہینگے۔اسمبلی اجلاس میں وزیر تعلیم نے کہا کے اسکولس بند کرنے کےلیے والدین کی جانب سے بھی اصرار رہا۔واضح ہوکے حالیہ دنوں میں اقامتی اسکولس میں کورونا کے کیسس میں اضافہ دیکھا گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button