مجربات رحیمی,نزلہ زکام کھانسی کا آسان علاج
حکیم ڈاکٹرمحمد فاروق اعظم حبان قاسمی رحیمی شفا خانہ بنگلور
نزلہ، زکام اور کھانسی کا آسان علاج
یہ عام موسمی بیماری ہے جو وائرس اور موسمی تغیر کی وجہ سے لاحق ہوتی ہے۔ مغربی تحقیق کے مطابق، مائیکرو بیکٹیریا اس بیماری کا بنیادی سبب ہیں۔ یہ ایک متعدی مرض ہے جس کے لیے مختلف آزمودہ گھریلو نسخے موجود ہیں۔ اگر بخار شدید ہو یا نمونیا کا شبہ ہو تو فوری طور پر کسی طبیب سے رجوع کریں۔
نزلہ کے لیے چائے
تلسی کے پتے 750 گرام، صندل سرخ، سونف 1 کلو، الائچی کلاں، برہمی بوٹی 250 گرام، دار چینی 100 گرام، گل بنفشہ 50 گرام۔ تمام اجزاء کو پیس کر رکھ لیں۔ 150 گرام پانی میں 6 گرام چائے ڈال کر جوش دیں، دودھ اور چینی شامل کر کے استعمال کریں۔
نزلہ زکام کا جوشاندہ
بہی دانہ 3 گرام، عناب 5 دانہ، لسوڑیاں 9 دانے، مصری 30 گرام، پانی 150 گرام، دو تین جوش دے کر پلائیں۔
پرانی کھانسی کا علاج
ملہٹی، سونف، لسوڑا، عناب، دار چینی، ریشہ خطمی ہر ایک 100 گرام، مویز منقہ، گاؤ زبان 50 گرام، گل بنفشہ، پھول گلاب 500 گرام۔ سب کو نیم کوب کر کے رکھ لیں۔ 6 گرام جوشاندہ 150 گرام پانی میں پکائیں، چینی شامل کر کے صبح و شام گرم پی لیں۔
سوکھی کھانسی کے لیے آسان نسخہ
مویز منقہ کے بیج نکال کر آٹھ دس عدد دن میں چار پانچ مرتبہ چوسیں۔
کالی کھانسی کا علاج
کالا بانسہ 100 گرام جلا کر اس کی راکھ کو شہد میں ملا کر صبح، دوپہر اور شام چوتھائی چمچ چاٹیں۔
بلغمی کھانسی کا علاج
السی 10 گرام، بادام 10 گرام، چلغوزہ 10 گرام، سونٹھ 10 گرام۔ ان سب کو بھون کر باریک پیس کر شہد میں ملا کر معجون بنا لیں۔ صبح، دوپہر اور شام گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
ڈسٹ الرجی اور سانس کی تکلیف
گل بنفشہ اور نیلوفر 100،100 گرام لے کر رکھیں اور صبح و شام 3 گرام ایک کپ پانی میں ابال کر پی لیں۔
🌍 اردو دنیا نیوز– واٹس ایپ گروپ
ادب، خبریں، اسلامی معلومات اور دیگر دلچسپ موضوعات کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں۔
🔗 گروپ جوائن کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں:
Join Now
🏥 رحیمی شفاخانہ، بنگلور
طبی دنیا کا معتبر نام!
بالمشافہ ملاقات کریں یا آن لائن رابطہ کریں
📞 9343712908



